9 مئی واقعات میں گرفتار فہمیدہ بیگم کو کئی ماہ بعد رہائی مل گئی

9fehmidabargumakjskjskj.png

سانحہ 9 مئی کے بعد گرفتار فہمیدہ بیگم کو ہائی کورٹ نے ضمانت دیدی، فہمیدہ بیگم کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کارکن فہمیدہ بیگم کو5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت مل گئی ہے جس کےبعد فہمیدہ بیگم کو 280 دن بعد رہا کردیا گیا، انصاف لائرز فورم کے مطابق فہمیدہ بیگم جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے گھر پہنچ چکی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1762534990850437253
جیل سے رہا ہونے کے بعد فہمیدہ بیگم کا کہنا تھا کہ انصاف لائرز فورم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جن کی کاوشوں سے آج مجھے رہائی ملی ہے۔


https://twitter.com/x/status/1762732554174476498
خیال رہے کہ فہمیدہ بیگم پی ٹی آئی سے وابستہ ان بہادر خواتین میں شامل تھیں جنہیں 9 مئی کے بعد گرفتار کرلیا گیا اور ان کا جرم صرف پی ٹی آئی سے وفاداری تھی، فہمیدہ بیگم وہ خاتون ہیں جن سے جیل میں جب ان کا بیٹافیضان ملنے کیلئے آیا تو پولیس نے اس کو بھی گرفتار کرلیا۔

فیضان کی گرفتاری اور اس کے 7 ماہ تک جیل میں رکھنے کے باوجود فہمیدہ بیگم کا حوصلہ اور پی ٹی آئی سے وفاداری میں کمی نہیں آئی ۔

آج کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے موقع پر فیضان اپنی والدہ کو خود لینے پہنچا اور ماں سے مل کر انہوں نے کہا کہ ہماری فیملی کا حوصلہ پہلے سے زیادہ بلند ہے، ہم سب عمران خان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔
 
Last edited by a moderator:

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
9 may ki arr me pti ko election se bahir rakna ta jis ko london plan k nam diya gaya. ab fraud elections ho choke hein, to ab aik aik kr k sab ki bail manzor ho jaye gi