9 مئی واقعات میں ملوث ریٹائرڈوحاضرسروس افسران کیخلاف تحقیقات جاری ہیں،رانا

12ranansnanamillrlrlasraan.jpg

فوج میں سزائیں بھی سخت سے سخت تر دی جاتی لیکن لیکن اس سارے عمل کو پبلک نہیں کیا جاتا: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں 9 مئی (یوم سیاہ) کے پرتشدد واقعات میں ملوث ریٹائرڈ وحاضر سروس فوجی افسران کو سزا دینے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ فوج کا ایک طریقہ کار ہے کہ وہاں ڈسپلن کی خلاف ورزی کے اوپر کسی کو معافی نہیں دی جاتی۔ فوج میں سزائیں بھی سخت سے سخت تر دی جاتی لیکن لیکن اس سارے عمل کو پبلک نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ کسی حد تک میں ان چیزوں سے آگاہ ہوں لیکن میری پوزیشن ایسی ہے کہ میں اسے آن ریکارڈ نہیں لا سکتا۔ اس وقت ریٹائرڈ وحاضر سروس فوجی افسران کے خلاف 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جنہیں کافی حد تک منطقی انجام تک پہنچایا جا چکا ہےلیکن یہ سارا معاملہ شاید پبلک نہ کیا جائے۔


انہوں نے سیاسی افراد کے کیسز فوجی عدالتوں میں لے جانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ سیاسی لوگ کوئی بھی جرم کریں لیکن مقدمہ نہیں چلا سکتے کیونکہ وہ سیاسی لوگ ہیں۔ عافیہ صدیق کے معاملے پر یورپ ودیگر ممالک میں سے کسی نے واویلا نہیں کیا، ایسے یورپی ممالک ہمیں انسانی حقوق بارے سبق دیں گے؟


https://twitter.com/x/status/1671539869573877761
انہوں نے 9 مئی واقعات کے بعد کریک ڈائون پر امریکہ کی طرف سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام پر کہا کہ وہاں جب کوئی ایسا معاملہ ہوتا ہے تو وہ گوانتانا موبے بنا دیتے ہیںجبکہ دوسرے ممالک کو سبق دیتے ہیں کہ یہ نہ کریں وہ نہ کریں۔ عافیہ صدیقی کو ایک فوجی پر حملہ کرنے کے جرم میں 86سال کی قید سنائی گئی، غیرانسانی رویہ اپنایا گیا، ہم انہیں واپس لانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
9 May ko jis tarha istamaal kia gia us se establishment ki sakht badnaami ho rahi hay, poorey Pakistan mein or baaqi dunya mein bhi sabhi yehi kah rahey hain keh ye jo kuch hua is kay peche establishment khud hay, lakin mujhey ye ziada kaam hakomat ka lag raha hay lakin badnaami establishment ki ho rahi hay. jis tarha PTI kay sath kia gia hay kal ko PTI bhi in sub kay sath aisa hi karey gi, waqt boht juld badal jata hay, itni juldi party khatam nahi hoti, PPP kitni dafa iqtidaar mein aa chuki hay, PMLN kitni dafa khatam honey kay qareeb jaa kar wapis aa chuki hay. 70% popularity ka leader or party kaisey khatam ho sakti hay. itni popluarity to kabhi PPP & PMLN ko naseeb hui hi nahi