مجھے ان رمضان پروگرام سے کوئی مسلہ نہیں چاہے یہ ریٹنگ کے لئے ڈرامہ بھی کرتے ہوں جب تک یہ لوگ اسلام کی تعلیمات کو غلط بتا کر پیش نہیں کر رہے یا اسلام کے چہرے کو مسخ نہیں کرتے، کوئی عورت مسلمان ہو کر چھوٹے کپڑے سرعام پہنے اور اسکا جنرل امیج اچھا نہ ہو ہو تب بھی مجھے اس سے مسلہ نہیں کیونکہ وہ اسکے اور اللہ کے درمیان ہے پر جب وہی عورت سپیشل رمضان میں پیسوں کے لئے شلوار قمیض چادر لے کر مجھے اسلام سکھانے کی کوشش کرے گی تو وہ اسلام کی تذلیل کر رہی ہے پھر ، جیسے وینا ملک کا پچھلے سال کا پروگرام، اس دفعہ بھی بہت سے لوگ جیسے مارننگ شو کی ہوسٹس اور حتی کے کچھ ماڈلز چادر لے کر رمضان شو کر رہی ہیں ، یہ تو مذہب کی تذلیل کرنا ہے ، اور یہ رجحان بڑھتا جا رہا ہے ، کیا یہ لوگوں کو اینکر اپنے شو میں سیاست یا معاشیات پر بحث کرنے کے لئے بلائیں گے؟تو اسلام اتنا ہلکا ہے کہ کوئی بھی بیٹھ کر اس پر شروع ہو جائے؟ امام ابو حنیفہ امام مالک اور باقی امام جنکی زندگی اسلام پر ریسرچ کر کر کے گزری انکو بھی اگر کسی مسلے پر ایک فیصد بھی شک یا کنقرمیشن نہ ہوتی تو وہ اس پر کوئی حتمی فیصلہ دینے سے گریز کرتے تھے یہ ہے اسلام کا مقام ، اور آج آپ کسی کو بھی اسلام پر بحث کرنے کے لئے بٹھا دو۔۔۔