عمران خان کو گرانے کیلئے کیا کیا سازشیں ہورہی ہیں؟عارف حمید بھٹی کاانکشاف

arifhmahdhaa.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمیدبھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بغض عمران میں پی ڈی ایم کی چند جماعتیں ملک کیلئے بڑا خطرہ بنتی جارہی ہیں۔

جی این این کے پروگرام "خبر ہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ جان کر عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ رجیم چینج کے منصوبے اورعمران خان کی حکومت کو گرانے کیلئے کون کون سی سیاسی اور غیر سیاسی طاقتوں نے کردار ادا کیے، پنجاب حکومت کی تحلیل کےبعد کون کس کو لےکر ڈبلیو اور زیڈ بلاک گیا ؟ہوش اڑادینے والے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1622615548872822786
انہوں نے مزید کہا کہ ساری جماعتیں تو اقتدار میں ہیں ماسوائے تحریک انصاف کے، اے پی سی میں عمران خان کو کیوں بلایا جارہا ہے، دہشت گردی تو پی ڈی ایم کے آنے کےبعد عروج پر پہنچی، اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے سیاسی استحکام لانےکےبجائے انتقامی کارروائیاں شروع کردیں۔
https://twitter.com/x/status/1622624281430568972
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اے پی سی کا اجلاس اس لیے بلایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف آپ پر یقین نہیں کررہا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت کو عوام کی تائید حاصل نہیں ہے، یہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ، ہم سے وہ حکومت آکر بات کرے جس کے پاس آئندہ پانچ سال کا عوامی مینڈیٹ ہو۔

سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اس حکومت نے چند نجومیوں اور چند صحافیوں کو یہ ٹاسک دیا ہے کہ وہ ایسی خبریں چلائیں کہ مریم کا ستارہ عروج پر ہے جبکہ عمران خان کا ستارہ زوال کا شکار ہے، انہیں علم نہیں ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے،ہر سروے میں 70 سے 80فیصد سیٹیں عمران خان لے جارہا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اگر میرے رب کو منظور نہیں تو یہ سارے چور اور دنیا کی ساری طاقتیں بھی ساتھ مل جائیں تو کوئی عمران کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا
انشاءللہ یہ سب ذلیل و خوار ہو کر رہیں گے
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

اگر میرے رب کو منظور نہیں تو یہ سارے چور اور دنیا کی ساری طاقتیں بھی ساتھ مل جائیں تو کوئی عمران کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا
انشاءللہ یہ سب ذلیل و خوار ہو کر رہیں گے
پاکستان بغض عمرانستان بنتا جا رہا ہے۔ ایک مرتبہ یہ اسی طرح بغض شیخ مجیب الرحمان کا شکار ہوا تھا اور ٹوٹ گیا۔