تحریک انصاف کا اے پی سی میں اعظم سواتی اور شیخ رشید کو بھیجنے پر غور

azam-sawati-and-sheikh-rasheed-khan-a.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے دعوت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور شروع کر دیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کے لیے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور اعظم سواتی کو بطور پارٹی نمائندہ نامزد کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مشورہ دیا ہے کہ اے پی سی میں شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہیے۔

فواد چودھری کی جانب سے دیے گئے مشورے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں،وہ سکیورٹی صورت حال سے بخوبی واقف ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نمائندگی کے لیے اعظم سواتی کا نام بھی دیا گیا ہے، ان سے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ سینئر سیاست دان ہیں اور اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں۔

عمران خان کے چند قریبی افراد کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی قیادت کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا اندازہ ہی نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے متعلق ہمارے لوگ بار بار توجہ دلاتے رہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہماری بات سننے کے بجائے ہمارے ارکان پر غداری اور بغاوت کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ موجودہ حکومت میں ہر معاملے پر سنجیدگی کا فقدان ہے۔ یہ اس معاملے میں بھی فوٹو شوٹ کی حد تک سنجیدہ ہیں۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
حبیب اکرم نے بالکل صحیح بات کی ہے.

یہ آل پارٹی کانفرنس کی کیا ضرورت ہے جب آپ کے پاس پارلیمنٹ موجود ہے؟ ان لوگوں کو کیوں بلایا جا رہا ہے فیصلہ کرنے کے لئے جن کو عوام نے ووٹ ہی نہیں دیے؟

 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
حبیب اکرم نے بالکل صحیح بات کی ہے.

یہ آل پارٹی کانفرنس کی کیا ضرورت ہے جب آپ کے پاس پارلیمنٹ موجود ہے؟ ان لوگوں کو کیوں بلایا جا رہا ہے فیصلہ کرنے کے لئے جن کو عوام نے ووٹ ہی نہیں دیے؟



APC bahana hai,
IMG agreement per sign kerwana hai