80 kanals(Cost 2 Billion 25 Crore) grabbed by Mansha Bomb retrieved in Johar Town

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
news-1538526624-1665.gif


لاہور (خبرنگار+ خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں، لینڈ مافیا اور غیرقانونی تعمیرات سے واگزار کرانے کیلئے ایل ڈی اے کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران کی ذاتی نگرانی میں آپریشن کلین اینڈ گرین لاہور شروع کردیا گیا۔ ایل ڈی اے کے عملے نے گزشتہ روز پی آئی اے روڈ جوہر ٹائون کے دونوں طرف آپریشن کرکے منشا بم نامی لینڈ مافیا کے قبضے سے ایل ڈی اے کے ملکیتی سوا 2 ارب کے 34 پلاٹ واگزار کروالئے۔ اسکے علاوہ عام شہریوں کے ملکیتی 39 پلاٹوں پر قائم ناجائز تعمیرات، عارضی دکانیں اور دیگر سٹرکچر بھی مسمار کرکے ان پر غیرقانونی قبضہ ختم کردیا۔

منشاء بم کی فرنیچر مارکیٹ میں 25 سے زائد پرانے فرنیچر کے شورومز تھے جبکہ 20 سے زائد کروڑوں روپے مالیت کے کمرشل پلاٹس واگزارکروا لیے گئے۔ آپریشن کے دوران وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمودالرشید بھی موقع پر موجود ہیں۔واضح رہے، پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گرینڈ آپریشن میں 31687 کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروایا جائے گا۔ ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور والڈ سٹی کی طرف سے قابضین کو نوٹس ارسال کردئیے گئے ہیں، تجاوزات و قبضہ کی ہوئی جگہوں پرنشان بھی لگا دیئے گئے۔

دریں اثنا سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تجاوزات کیخلاف مہم کا مقصد بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا ہے، صوبے بھر میں تجاوزات کے خلاف شروع ہونے والا آپریشن آخری ہدف تک جاری رہے گا اور کسی سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور قانون کی حکمرانی قائم کر کے رہیں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرکاری اراضی کی واگزاری میں شہری بھی تعاون کریں اور کسی جگہ بھی الجھاؤ کی کیفیت پیدا نہ ہونے دیں۔ عبدالعلیم خان نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں انہیں پنجاب کے مجوزہ نئے بلدیاتی ڈھانچے پر تفصیلی بریفنگ دی ہے اور اب اُن کی طرف سے حتمی گرین سگنل کا انتظار ہے۔ علاوہ ازیں کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب ہدف کے تحت تمام اضلاع میں تجاوزات، سرکاری زمینوں پر قبضہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری لاہور ڈویژن میں انتظامیہ دیگر محکموں کے ساتھ مل کر بھرپور متحرک ہے۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/03-Oct-2018/914736


Doo_Y7uXgAAmcGz.jpg:large
 

Lord Botta

Minister (2k+ posts)
Here is the Mansha bomb and you can easily figure out who he works for. After coming to know that he is PTI man , Saqib Nisar Aarain has turned mum about him.
K7CqKRv.jpg
 

Xiggs

Chief Minister (5k+ posts)
Bechara mansha bomb! Becharay ka choolha thanda ker dia..... tsk tsk tsk!
 

پیر جی

Councller (250+ posts)
منشا بم پی ٹی آی کا ناکارہ بم ہے مگر اس بات کی خوشی ہوی کہ علیم خان جو خود قبضہ گروپ کا سرغنہ تھا اب توبہ کرکے اپنے ہی بھای بندوں کے خلاف متحرک ہورہا ہے
 

farooqak

Minister (2k+ posts)
there is going to be more enchroachment drives
i think more than half of the housing societies will disappear in Pakistan
 

zahid.sadiq

Senator (1k+ posts)
منشا بم پی ٹی آی کا ناکارہ بم ہے مگر اس بات کی خوشی ہوی کہ علیم خان جو خود قبضہ گروپ کا سرغنہ تھا اب توبہ کرکے اپنے ہی بھای بندوں کے خلاف متحرک ہورہا ہے

گوبر کھا کر ساگ کہنے والے پٹواری، اگر وہ قبضہ گروپ تھا تو شوباز شریف نے اس کو پکڑا کیوں نہیں؟
 

concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
yeh patwari kyon uchal rahe hain...credit goes to PTI, in few days they have done something which PMLN was unable to do in 10 years, inko to chullu bhar pani main doob marna chhayye, magar kiya karein sharam bhi bech kar kha gayen hain,

Yestreday I was looking Khara Sachh by Mubashir Luqman and he was taking an exclusive interview by Ch Pervaiz Illahi, I love the statement that he said, Nawaz Sharif kabhi kisi ko izzat nahin, dete, magar is main unka koi qasoor nahi, jo cheez unke paas hai hi nahi woh kisi doosre ko kiya dein

same applies to all patwari, aakhir leader ko follow bhi to karna hai na
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Its habitual for patwaris to find fault in even something as grand as this.

PTI has lived up to its promise. Land worth billions has been recovered from these looters, and the operation will continue, inshaAllah. ANd soon enough, there will be screams coming out of bilawal house and jati umrah as well, as they are hit directly
 

Back
Top