75 روپےکا نوٹ قانونی ہے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں: سٹیٹ بینک

State-bank-of-Pakistan.jpg


ملک کے دوسرے کرنسی نوٹوں کی طرح 75 روپے کے اس خصوصی نوٹ کو بھی بلاجھجک استعمال کریں: حکام
سٹیٹ بینک ٓف پاکستان کی طرف سے 75 روپے کے خصوصی نوٹ کو ملک بھر کے کسی بھی کمرشل بینک کے لیے قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے 75 روپے کے خصوصی نوٹ کی قانونی حیثیت کو واضح کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے کمرشل بینکوں کی کسی بھی شاخ میں 75روپے کا نوٹ قابل قبول ہو گا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ 75 روپے کا خصوصی نوٹ قانونی کرنسی ہے اور اسے ملک بھر کے تمام کمرشل بینکوں کی کسی بھی شاخ پر قابل قبول ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے روزمرہ کے لین دین کے عمل میں ملک کے دوسرے کرنسی نوٹوں کی طرح 75 روپے کے اس خصوصی نوٹ کو بھی بلاجھجک استعمال کریں۔

حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ 75 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی منفی یا بے بنیاد باتوںپر کان نہ دھریں۔ دوسرے کرنسی نوٹوں کی طرح 75 روپے مالیت کا نوٹ بھی سٹیٹ بینک آف پاکستان ہی جاری کرتا ہے جس کی مکمل طورپر قانونی حیثیت ہے۔

حکام کے مطابق 75 روپے کا خصوصی نوٹ ہر طرح کے مالیاتی لین دین کے وقت استعمال 100فیصد قانونی ہے اور اس کو استعمال کرنے میں کسی قسم کی ممانعت نہیں ہے، افواہوں پر کان نہ دھریں۔ واضح رہے کہ 75 روپے کے خصوصی نوٹ کی قانونی حیثیت بارے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں جس پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کی طرف سے ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔