4-month-old body in grave remains intact, residents say they still smell perfume at womans grave

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
یمن میں کئی ماہ قبل دفن کی گئی خاتون کی لاش سے آنے والی خوشبو سے قبرستان مہک اٹھا


یمن کے ایک گاؤں میں طوفانی بارش سے جہاں کئی بہت سے نقصانات ہوئے وہیں مقامی قبرستان میں بھی پانی بھر گیا اورکئی قبریں ٹوٹ گئیں جب کہ مقامی افراد یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ چند ماہ قبل دفن کی جانے والی جوان خاتون کی لاش کئی ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود صحیح سلامت تھی اور اس کے جسم سے خوشبو بھی آ رہی تھی۔



مقامی اخبار کے مطابق یمن کے مغربی صوبے میں شدید بارشوں کی وجہ سے ایک قبرستان کو شدید نقصان پہنچا اور کئی مردوں کے لاشیں قبریں ٹوٹنے سے باہر آ گئیں، گاؤں کے مکین جب قبروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے قبرستان پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ 4 ماہ قبل دفن کی جانے والی ایک نوجوان خاتون کی لاش اپنی اصل حالت میں ہی موجود تھی اور اس کی قبر اور جسم سے خوشبو بھی آ رہی تھی۔



گاؤں سے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں قبر کی خوشبو نے تو حیران اور متوجہ تو کیا تاہم خاتون کی لاش کا اپنی اصل حالت میں موجود ہونا ان کے لیے زیادہ حیرت انگیز بات ہے۔ مکینوں کے مطابق خاتون کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان تھی اور وہ اپنے گھر میں بچے کو جنم دیتے ہوئے چل بسی تھی۔


http://www.express.pk/story/171028/
 

banjara

Voter (50+ posts)
same thing happened in azad kashmir few day back, where years old bidies are found in stunning good condition
 

rahail

Senator (1k+ posts)
I guess I read somewhere that a woman who dies in childbirth is a shaheed. I am not sure. Someone please quote a reference.
 

Back
Top