barca
Prime Minister (20k+ posts)
امریکا سے درآمد کیے گئے 31اژدھے ضبط، کراچی چڑیا گھر کے حوالے کردیے گئے

کراچی: سانپ اور اژدھے پالنے کا انوکھا شوق رکھنے والے کراچی کے رہائشی بھائیوں کی جانب سے امریکا سے درآمد کیے جانے والے 31 اژدھوں کو پاکستان کسٹمز نے ضبط کرکے چڑیا گھر کی انتظامیہ کے سپرد کردیا ہے۔کسٹم حکام کا موقف ہے کہ کنونشن آن انٹرنیشنل ٹریڈ آف انڈینجر اسپیشیز کے مطابق ان اژدھوں کی تجارت غیرقانونی ہے جبکہ اژدھے درآمد کرنے والے نوجوان بھائیوں کا موقف ہے کہ اس امر سے لاعلم تھے کہ اژدھوں کی درآمد کیلیے این او سی کی ضرورت تھی،تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کے رہائشی نوجوانوں حمزہ اور حسین نے دو سال قبل نایاب اژدھوں کو بیرون ملک سے درآمد کرکے پاکستان لائے تھے اور انھوں نے اپنے انوکھے شوق کی تکمیل کیلیے پاکستان سے بھی چند نایاب اژدھے پال رکھے ہیں، دونوں بھائی اس وقت 28 نایاب سانپ اور اژدھوں کے مالک ہیں اور حال ہی میں انھوں نے امریکا سے اژدھوں کی ایک اور نایاب قسم کو درآمد کیا تھا۔امریکا سے آنے والے 31 اژدھے 11 فروری کو کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے تھے جہاں پاکستان کسٹمز کے ایئرفریٹ یونٹ نے اژدھے ان کے حوالے کرنے سے قبل ان سے متعلقہ دستاویزات طلب کی تھیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسٹمز ایئر فریٹ یونٹ رانا آفتاب نے ایکسپریس کو بتایا کہ جانوروں کی درآمد اور برآمد کیلیے بین الاقوامی اور ملکی قوانین کے مطابق مخلتف قسم کے سرٹیفیکیٹس اور این او سی کی ضرورت ہوتی ہے۔
- Featured Thumbs
- http://images.thenews.com.pk/updates_pics/2-17-2013_88455_l.jpg
Last edited: