26 نومبر سے متعلق مقدمات، بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروانے کا حکم

IK-Bushra-Bibi1730094539-0-600x450.webp


انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر سے متعلق مقدمات میں بشریٰ بی بی کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔


اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، اور 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔


بشریٰ بی بی نے عدالت میں کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے پہلے بانی پی ٹی آئی اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنا ضروری ہے۔ مشاورت کے بعد وہ اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہیں۔ اگر بانی پی ٹی آئی اور وکیل سلمان صفدر سے آج ملاقات کروا دی جائے تو وہ فوراً شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں۔


بشریٰ بی بی نے عدالت سے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی درخواست بھی کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دیتے ہوئے 31 مقدمات کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ایک باپردہ نیک خاتون پر ٣١ مقدمات کے پیچھے یہ بدنام زمانہ عورت ہے



👇 👇 👇

 

Back
Top