خیبر پختونخوا ٗمنی مائیکرو ہائیڈل منصوبوں پر کام تیز کرنیکی ہدایت
وزیر توانائی و برقیات اور تعلیم محمد عاطف خان نے متعلقہ حکام کولکی اور برتائی بلاکس میں ایکسپلوریشن کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے پارٹی قائد عمران خان کی وژن کے مطابق تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کار دوست پالیسی وضع کی ہے جس کی وجہ سے صوبہ ان شعبوں میں تیزی سے خود کفالت کی جانب گامزن ہے اور اربوں روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے ۔
یہ ہدایات انہوں نے منگل کے روزپشاور میں محکمہ توانا ئی و برقیات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری توانائی انجینئر نعیم خان، چیف ایگزیکٹیوخیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی رضی الدین اورچیف ایگزیکٹیو پیڈو اکبر ایوب نے بھی شرکت کی۔اجلاس کوشعبہ توانائی و برقیات میں جاری،نئے اور مجوزہ منصوبوں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کرنے کے علاوہ لکی اوربرتائی بلاکس میں ایکسپلوریشن اور پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ پر بھی کام کی رفتار کے بارے میں بتایا گیا۔اس طرح پیڈو کی جانب سے 356منی مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹس میں سے 214 مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ رواں سال کے آخرتک مکمل کر دئیے جائیں گے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ درال خوڑ، رانولیا اور مچئی ہائیڈرو پراجیکٹس پربھی کام مکمل کیا جا چکاہے لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے ان کو شروع کرنے میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں جس کے لئے متعلقہ حکام کو وفاقی حکومت سے فوری رابطے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کو 84میگاواٹ کے مٹلتان ، 150میگاواٹ کے شرمئی اور 300میگاواٹ کے بالاکوٹ پاور پراجیکٹس پر کام کی رفتارکے بارے میں بھی بتایا گیا۔وزیر توانائی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے 4سال کے قلیل عرصہ میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول پید اکیاہے اور ریڈٹیپ کا خاتمہ کرکے ریڈ کارپٹ بچھادیاہے۔
انہوں نے کہا کہ2013میں تیل کی یومیہ پیداوار 29ہزار5سو بیرل تھی جسے بڑھاکر 54ہزار یومیہ تک بڑھا دیاہے اسی طرح گیس کی یومیہ پیداوار کو 44ایم ایم سی ایف ڈی اور ایل پی جی کی یومیہ پیداور کو 550ٹن تک پہنچا دیاگیاہے اور2025تک تیل کی یومیہ پیداوار کو 2لاکھ بیرل، گیس کو 2ہزار ایم ایم سی ایف ڈی اور ایل پی جی کو 3ہزار ٹن تک بڑھادیاجائے گا۔عاطف خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ گیس سے سستی بجلی پیداکرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس صوبے کو تیل و گیس جیسے بیش بہا قدرتی و سائل سے نواز اہے اگر ان وسائل کا پوری طرح استعما ل کیا گیا تو نہ صرف صوبہ بلکہ پورا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گااور ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

Source