atensari
(50k+ posts) بابائے فورم
کورونا وائرس: ممبئی کے انڈین بحری اڈے پر 21 اہلکار متاثر
انڈیا کے دفاعی حکام نے مغربی شہر ممبئی کے ایک بحری اڈے پر کورونا وائرس وبا پھیلنے کی تصدیق کی ہے۔
انڈیا کی بحریہ یہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کوڈ-19 وائرس سے آئی این ایس انگرے میں 21 اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔
اس بیان کے مطابق بحری اڈے سے باہر کسی اور جگہ، بحری جہاز یا سب میرین میں اس وائرس سے کوئی متاثر نہیں ہوا ہے۔
انڈیا کی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11،906 بنتی ہے جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 480 تک پہنچ چکی ہے۔
انڈیا کی بحریہ کے حکام کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں جو بھی کورونا وائرس سے متاثرہ فوجی سے ملا ان تمام اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس دوران بہت سے اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم ان میں اس بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
وہ سب اہلکار جن میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس وقت وہ زیر علاج ہیں۔
یہ تمام 21 مریض ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں جسے اب لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے اور اب کوئی یہاں سے اندر اور باہر نہیں جا سکتا۔
فوجی جوانوں کے نام گذشتہ ہفتے اپنے ویڈیو پیغام میں انڈیا کے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمیبر سنگھ نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ ہر صورت بحری بیڑوں اور سب میرینز کو اس وائرس سے پاک رکھنا ہے۔
کورونا وائرس کی وبا ایک غیر معمولی نوعیت کی ہے، جس کی اس سے قبل کوئی نظیر دیکھنے کو نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کے دنیا بھر سمیت انڈیا پر غیر معمولی نوعیت کے اثرات مرتب کیے ہیں۔
ان کے مطابق بحریہ انڈیا کی کووڈ-19 کے خلاف جاری کوششوں میں بڑا فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
بحریہ کے ایک مشہور ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے آئسولیشن جیسی سہولیات سے لے کر بحریہ اس وقت قرنطینہ مراکز بھی چلا رہی ہے۔
انڈیا کے بحری اڈے کی طرح دوسرے ممالک میں اسی طرح کی جگہوں پر دوسرے ممالک میں بھی اس وبا کے پھیلنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
یو ایس ایس روزویلٹ میں 500 سے زائد افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ان میں سے ایک اس ہفتے کے آغاز میں اس وائرس سے ہلاک ہو چکا ہے۔
اسی طرح فرانس کے ایک طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈی گول کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ملاحوں میں سے ایک تہائی۔۔ تقریباً 2،000 میں سے 668۔۔ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
سورس

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/o6u5zvt.jpg
Last edited by a moderator: