محب بھائی پلیز آپ یہ ١٩٧١ کی جنگ کے کلپس نا پوسٹ کیا کریں کیونکہ انڈین ممبرز اور کچھ پاکستانی ممبرز کو اس جنگ میں اپنی افواج کی شکست سے "سکون" ملتا ہے اور وہ اندرا گاندھی کی طرح اپنی دانست میں دو قومی نظریے کی دھجیاں بکھیرتے ہوے خوشی محسوس کرتے ہیں --- جس سے ہمارا دل دکھتا ہے اور پھر نفرت میں بحث لمبی ہو جاتی ہے --- یہ کلپ قطعی طور پر قابل فخر نہیں یہ غالبا ٤ دسمبر ١٩٧١ کا ویڈیو ہے جس دن ہندوستان کی ائر فورس نے ڈھاکہ کے قریب تیز گاؤں ائر فیلڈ پر حملہ کیا تھا اور ان کو "انگیج" کرنے کے لیے ہمارے پاس جہاز تک نہیں تھے یہ ہمارے انٹی ائیرکرافٹ گنرز کا کمال تھا کہ ہندوستان کے کچھ جہاز مار گراۓ گئے ورنہ مشرقی پاکستان میں فضائیہ تو اس وقت تک تقریبا ختم ہو چکی تھی
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|