19 ملین پاؤنڈ،مفتی منیب الرحمان اور شہزاداکبر ٹوئٹر پر آمنے سامنے

muftimana.jpg

مفتی منیب الرحمان نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ سے انصار عباسی کی "شہزاد اکبر کا ناقابلِ فہم موقف! " کے نام سے پوسٹ شئیر کی جو 19 ملین پاؤنڈ کی برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور ملک ریاض سے متعلق طے پاجانے سے متعلق تھی۔

مفتی منیب الرحمان کاکہنا تھا کہ انصار عباسی کے وی لاگ سے معلوم ہوا کہ شہزاداکبر نے ٹیلی فون پر اپنا موقف بیان کیا کہ 19 ملین پاؤنڈ کے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور ملک ریاض کے درمیان طے پانیوالے معاہدے میں حکومت پاکستان کاکوئی لینا دینا نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1673176170240823299
انہوں نے مزید کہا کہ پھر سوال یہ ہے کہ وفاقی کابینہ کے باقاعدہ اجلاس میں بندلفافے میں منظوری لیکر کابینہ کے چہرے پر کالک ملنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اسکی شہادت تو کابینہ کے ارکان بھی دے چکے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عباسی صاحب سے گزارش ہے کہ موصوف سے اس سوال کا جواب معلوم کرکے عوام کو مطمئن کریں۔

اس پر بیرسٹر شہزاداکبر نے مفتی منیب الرحمان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مفتی صاحب سے انتہائی احترام سے عرض ہے کہ ہمارا مذہب سنی سنائی بات کو بلا تحقیق آگے پہنچانے کو انتہائی نا پسند کرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1673346678999359488
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں کوئی بند لفافہ نہ تھا اگر ہوتا تو اسکا دستاویزی ثبوت موجود ہوتا جو کہ نہیں ہےبند لفافہ تین سال بعد وفاداریاں بدلنے والوں کا پروپینگڈہ ہے اور ان سے پہلا سوال یہ ہونا چاہیے کہ بند لفافہ حکومت جانے کے بعد یاد کیوں آیا؟

شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ ہاں تک بات کابینہ کے اپرول کی ہے تو کا بینہ کے پاس اس معاملے میں این سی اے کو ایک "نان ڈسکلوز انڈرٹیکنگ "دینے کے لیے آیا اور کابینہ نے محض اسی حد تک اپرول دی ۔

شہزاداکبر کے مطابق این سی اے پیسے دینے کا معاہدہ نومبر میں ہی کر چکا تھا اور پیسے بھی متعلقہ اکاونٹ میں نومبر میں ہی ٹرانسفر ہو گے تھے اور کابینہ نے تو "نان ڈسکلوز ایگریمنٹ " دسمبر کو پاس کیاتھا
https://twitter.com/x/status/1673346681813827585
انکا مزید کہنا تھا کہ سب سے اھم سوال یہی ہے کہ اگر این سی اے نے پیسہ حکومت پاکستان کو دیا تو اسکا ثبوت کہاں ہے؟ جواب ہے کہ ایسا نہیں ہے اسی لیے کوئی ثبوت بھی نہیں ہے

اس پر مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ شہزاداکبر نے پی ٹی آئی کے کلچر کے برعکس مہذب انداز میں بات کی، میں سنی سنائی بات نہیں کررہا۔یہ بیان فیصل واوڈا، شیریں مزاری اور فوادچوہدری دے چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1673551608687521796
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
میں سنی سنائی بات نہیں کررہا۔یہ بیان فیصل واوڈا، شیریں مزاری اور فوادچوہدری دے چکے ہیں۔

او لوگوں کی عیدیں خراب کرنے والے ناسور حرامخور مولوی۔۔

جسے بند لفافہ کہتے ہیں وہ کوئی معاہدہ نہیں تھا۔۔ بلکہ صرف یہ تھا کہ اسے ظاہر نہیں کرنا کہ کس کے اور کونسے پیسے پاکستان آئے ہیں۔۔؟

لوگ پاکستان سے پیسے لے جا رہے ہیں ان سے کوئی سوال نہیں جو پیسے پاکستان لا رہے ہیں ان سے فضول سوالات کیے جا رہے ہیں ۔ کہ پاکستان پیسے کیوں آئے ؟
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

مفتی جی کو اور کوئی کام نہیں کہ دوسروں کے معاملات میں خوامخواہ ٹانگ اڑا رہے ہیں . پھر لوگوں نے سوشل میڈیا پر جواب دیا تو دین پر حملے کا فتویٰ آ جائے گا
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)

قمر تکتے تکتے کمر کس رہا ہے
سیاست میں آنے کو ملا مر رہا ہے
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)

مفتی جی کو اور کوئی کام نہیں کہ دوسروں کے معاملات میں خوامخواہ ٹانگ اڑا رہے ہیں . پھر لوگوں نے سوشل میڈیا پر جواب دیا تو دین پر حملے کا فتویٰ آ جائے گا
ٹنگڑی اڑا رہا ہے مگر کس ادا کے ساتھ
عید بھی نہ ڈوب جائے کہیں بے حیاء کے ساتھ
 
Azaadi

Minister (2k+ posts)
muftimana.jpg

مفتی منیب الرحمان نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ سے انصار عباسی کی "شہزاد اکبر کا ناقابلِ فہم موقف! " کے نام سے پوسٹ شئیر کی جو 19 ملین پاؤنڈ کی برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور ملک ریاض سے متعلق طے پاجانے سے متعلق تھی۔

مفتی منیب الرحمان کاکہنا تھا کہ انصار عباسی کے وی لاگ سے معلوم ہوا کہ شہزاداکبر نے ٹیلی فون پر اپنا موقف بیان کیا کہ 19 ملین پاؤنڈ کے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور ملک ریاض کے درمیان طے پانیوالے معاہدے میں حکومت پاکستان کاکوئی لینا دینا نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1673176170240823299
انہوں نے مزید کہا کہ پھر سوال یہ ہے کہ وفاقی کابینہ کے باقاعدہ اجلاس میں بندلفافے میں منظوری لیکر کابینہ کے چہرے پر کالک ملنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اسکی شہادت تو کابینہ کے ارکان بھی دے چکے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عباسی صاحب سے گزارش ہے کہ موصوف سے اس سوال کا جواب معلوم کرکے عوام کو مطمئن کریں۔

اس پر بیرسٹر شہزاداکبر نے مفتی منیب الرحمان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مفتی صاحب سے انتہائی احترام سے عرض ہے کہ ہمارا مذہب سنی سنائی بات کو بلا تحقیق آگے پہنچانے کو انتہائی نا پسند کرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1673346678999359488
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں کوئی بند لفافہ نہ تھا اگر ہوتا تو اسکا دستاویزی ثبوت موجود ہوتا جو کہ نہیں ہےبند لفافہ تین سال بعد وفاداریاں بدلنے والوں کا پروپینگڈہ ہے اور ان سے پہلا سوال یہ ہونا چاہیے کہ بند لفافہ حکومت جانے کے بعد یاد کیوں آیا؟

شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ ہاں تک بات کابینہ کے اپرول کی ہے تو کا بینہ کے پاس اس معاملے میں این سی اے کو ایک "نان ڈسکلوز انڈرٹیکنگ "دینے کے لیے آیا اور کابینہ نے محض اسی حد تک اپرول دی ۔

شہزاداکبر کے مطابق این سی اے پیسے دینے کا معاہدہ نومبر میں ہی کر چکا تھا اور پیسے بھی متعلقہ اکاونٹ میں نومبر میں ہی ٹرانسفر ہو گے تھے اور کابینہ نے تو "نان ڈسکلوز ایگریمنٹ " دسمبر کو پاس کیاتھا
https://twitter.com/x/status/1673346681813827585
انکا مزید کہنا تھا کہ سب سے اھم سوال یہی ہے کہ اگر این سی اے نے پیسہ حکومت پاکستان کو دیا تو اسکا ثبوت کہاں ہے؟ جواب ہے کہ ایسا نہیں ہے اسی لیے کوئی ثبوت بھی نہیں ہے

اس پر مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ شہزاداکبر نے پی ٹی آئی کے کلچر کے برعکس مہذب انداز میں بات کی، میں سنی سنائی بات نہیں کررہا۔یہ بیان فیصل واوڈا، شیریں مزاری اور فوادچوہدری دے چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1673551608687521796
ASA: Rashid I can not see views in my posting threads. Can you please advise how to fix or this option only for paid premium members?