18ویں ترمیم پر نظرثانی کی خبریں،ن لیگ کا ردعمل آ گیا

9nawazsjhdjdjkaajkagutdugdku.png

پاکستان مسلم لیگ ن نے 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی سے متعلق خبروں کی تردید کری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے ڈان نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی 18 ویں ترمیم کو یکسر تبدیل کرنے اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے جیسی تجاویز پر غورکررہی ہے۔

تاہم مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم یا این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کیلئے نا کوئی تجویز سامنے آئی نا ہی اس معاملات پر کوئی بات چیت ہوئی ہے۔

عرفان صدیقی نے ڈان اخبار کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی کی کسی کمیٹی میں کوئی بات نہیں ہوئی، پارٹی قیادت کی جانب سے بھی اس حوالے سے منشور کمیٹی کو کسی قسم کی کوئی ہدایات نہیں ملی ہیں،کمیٹی کی 31 ذیلی کمیٹیاں ہیں ، کسی کے پاس بھی اس حوالے سے کوئی سفارش موجود نہیں ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ ذیلی کمیٹیاں جوش و خروش سے اپنے کام کو سرانجام دے رہی ہیں، جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے سفارشات کو حتمی شکل دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے، کمیٹیاں ملکی مسائل کے حل کیلئے عوام اور ماہرین سے قابل قدر تجاویز حاصل کررہی ہیں۔
 
Sponsored Link