1000 سی سی سے کم پاور گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی

3carsalesslslsl.jpg

ملک بھر میں 1000 سی سی سے کم پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں 8 ماہ میں 39 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں 1000 سی سی سے کم پاور کی 31285 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39 فیصد کم ہے۔

ملک میں ڈالرز کی قلت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات کے لیے ایل سیز نہ کھولنے کے باعث خام مال کی درآمد کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا،مقامی کار ساز کمپنی انڈس موٹرز کی جانب سے چار روز کے لیے اپنا پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔