بچوں کی ’مرغوب ‘ سلانٹی پر پابندی کا فیصلہ

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک اور بڑا فیصلہ ، بچوں کی پسندیدہ کلرڈ سلانٹی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
sddefault.jpg


تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں فروخت ہونے والی کلرڈ سلانٹی مضر صحت ہونے کے باعث پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اتھارٹی حکام کے مطابق کلرڈ سلانٹی بنانے والی کمپنیوں کو یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی جائے گی تاکہ کمپنیاں اپنا سٹاک ختم کر لیں اور یکم اکتوبر کے بعد سلانٹی کی فروخت پر پابندی ہو گی۔ یکم اکتوبر کے بعد اتھارٹی کی جانب سے پنجاب بھر میں چیکنگ کی جائے گی او ر قانون کی خلاف ورزی پر کاروبار بند کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے ”روزنامہ دنیا“ سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ کلرڈ سلانٹی جو ہمارے بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، بچے ہمارا مستقبل ہیں اور کلرڈ سلانٹی معدے جگر کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ کینسر کا باعث بھی بنتی ہے اسی وجہ سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/402210

 
Last edited by a moderator:

HamzaAfzal

MPA (400+ posts)
A remarkable step is taken up by the Punjab Food Authority to ban slanty in Punjab as this product found injurious to health as it can cause disease related to stomach, liver, and Cancer. we hope that PFA will also ban such other products which creates danger to human life.
 

Back
Top