’ داد رسی نہیں ہوئی توقیامت کےدن حاضرہوں‘چیف جسٹس پشاور

battery low

Minister (2k+ posts)
1338645_3161702_cj-phc-ibrahim_updates.jpg


https://twitter.com/x/status/1777214311942824044
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نےکہا ہے کہ کوئی سائل سمجھتا ہےکہ داد رسی قانون کے مطابق نہیں ہوئی تو قیامت کے دن حاضر ہوں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ہائی کورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، بار کونسل کے ارکان اور وکلاء شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ 31 سال کے عرصے میں 15ہزار فیصلے دیے جن میں صرف 509 فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج ہوئے، اس میں بھی 279 کو عدالت عدلیہ نے برقرار رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ انکوائری میں اے پی ایس فیملیز اور دیگر گواہان کے ساتھ فوجی افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم نے سینیئر جسٹس اشتیاق ابراہیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو کہ پشاور ہائیکورٹ کےنامزد چیف جسٹس ہیں۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے۔


Source
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ایسی بات اللہ کا وہی بندہ کر سکتا ہے جس کا دامن صاف ہو اور جسے اپنے کردار پر یقین کامل ہو
بہت عظیم آدمی ثابت ہوئے ہیں یہ محترم جسٹس صاحب
اللہ منی لانڈرر قاضی فائز عیسی کو ذلت کی موت مارے اور قیامت کے دن اسکے گلے میں دہکتا ہوا طوق ہو جس نے اس عظیم جج کو خلق خدا کی خدمت اور داد رسی کے لیے سپریم کورٹ میں نہیں آنے دیا
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)

ایسی بات اللہ کا وہی بندہ کر سکتا ہے جس کا دامن صاف ہو اور جسے اپنے کردار پر یقین کامل ہو
بہت عظیم آدمی ثابت ہوئے ہیں یہ محترم جسٹس صاحب
اللہ منی لانڈرر قاضی فائز عیسی کو ذلت کی موت مارے اور قیامت کے دن اسکے گلے میں دہکتا ہوا طوق ہو جس نے اس عظیم جج کو خلق خدا کی خدمت اور داد رسی کے لیے سپریم کورٹ میں نہیں آنے دیا
دنیا بھر میں اگر پاکستان پاتال تک جا پہنچا ہے، تو اُسکی وجہ بھی صرف ایک ہی ہے، کہ یہاں خدا، اور یوم آخرت کے منکر، اور مُلحد ہیں،، جو قرآنی آیات کو بھی صرف اپنی منافقت چھپانے کے لئے بطورِ فیشن استعمال کرتے ہیں
خوف خدا ہوتا، تو خواتین اور بچّوں پر ظلم کو بطورِ ہتھیار استعمال نہ کرتے
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
aap nay khud sawal kia or khud jawab dia....

"Kazi chotiya"


isi liay nahin tainaat kia
is ko jati mujrah ki garajan sharif se jo hokom milta hai yeh os ko baja lata hai.. cj or commander in chief ki dono post is waqt garajan sharifa k pas hai