’ہم سب کچھ تباہ کر ديں گے‘

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
’ہم سب کچھ تباہ کر ديں گے‘

انسانی حقوق کے ليے سرگرم تنظيم ايمنسٹی انٹرنيشنل نے ميانمار ميں رونگيا مسلمانوں پر ڈھائے گئے مظالم کی تفصيلات پر ايک تازہ رپورٹ جاری کی ہے، جس ميں پرتشدد کارروائيوں ملوث تيرہ فوجی جنرلوں کے نام بھی شامل ہیں۔

ايمنسٹی انٹرنيشنل کی يہ رپورٹ ’ہم سب کچھ تباہ کر ديں گے‘ کے عنوان سے جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق يہ الفاظ ميانمار کے ايک فوجی جنرل کے ہيں، جو اس نے ٹيلی فون پر گفتگو کے دوران کہے اور جس کی ريکارڈنگ اس تنظيم کے تفتيش کاروں کے ہاتھ لگ گئی۔ ايمنسٹی انٹرنيشنل کے مطابق يہ الفاظ روہنگيا مسلمانوں کے ليے ميانمار کی افواج کی جانب سے اپنائی گئی حکمت عملی کے عکاس ہیں۔

ايمنسٹی کی اس رپورٹ ميں ميانمار کی راکھين رياست ميں مسلم روہنگيا کميونٹی پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مزيد تفصيلات بيان کی گئی ہيں اور ساتھ ہی تيرہ ايسے اعلی فوجی کمانڈروں کے نام بھی بيان کيے گئے ہيں، جو مبینہ طور پر تشدد ميں ملوث رہے ہیں۔

ميانمار ميں سکيورٹی فورسز کے کريک ڈاؤن کے سبب گزشتہ برس اگست سے لے کر اب تک تقريباً سات لاکھ روہنگيا مہاجرين پڑوسی ملک بنگلہ ديش فرار ہو چکے ہيں اور اس وقت وہاں انتہائی خستہ حال کيمپوں ميں گزر بسر کر رہے ہيں۔

اقوام متحدہ نے اپنی متعدد رپورٹوں ميں راکھين ميں روہنگيا کميونٹی کے خلاف کارروائی کو نسل کشی سے تعبير کيا ہے اور اس سلسلے ميں میانمار کی حکومت اور بالخصوص نوبل امن انعام يافتہ آنگ سان سوچی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایمنسٹی کے مطابق ان کی تحقیقاتی ٹیم نو ماہ تک روہنگیا کے خلاف روا رکھے جانے والے اس ’سفاکانہ طرز عمل‘ کے ثبوت اکھٹے کرتی رہی۔ اس سلسلے میں کئی سو متاثرین سے بات چیت بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ تصاویر ، ویڈیوز اور فورینزک ماہرین سے بھی اس رپورٹ کی تیاری میں مدد لی گئی۔

میانمار کی حکومت کی جانب سے اس رپورٹ کے حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دو سو صفحات پر مبنی اس رپورٹ میں اراکان روہنگیا سالویشن آرمی کے بارے میں تفصیلات بھی شامل ہیں۔ یہ وہی مسلح گروہ ہے، جس کے حملوں کے بعد میانمار کی فوج نے روہنگیا کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔
Source
 

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
thankyou raheel shareed sipah-salaar islami fouj kuch karay gaa yaa arbi sheikhoo kay kharchay pay muft ki roti torta rahay ga?
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
West will never do any thing..they are killer of poor Muslims all around the world..This is clear genocide of Muslims..but no sanctions..no voices..no threats.no UN urgent meeting... because they are poor Muslims..our Muslims leaders also responsible for this genocide..
 

Raja Farooq

Senator (1k+ posts)
We can only send messages to one another and make dua we r so helpless our leaders r corrupt our religious people r quite our rich community r enjoying life we can only look to the sky and waiting who iz next
 

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
West will never do any thing..they are killer of poor Muslims all around the world..This is clear genocide of Muslims..but no sanctions..no voices..no threats.no UN urgent meeting... because they are poor Muslims..our Muslims leaders also responsible for this genocide..
why should west do anything?
thankyou raheel shareef chanay khaa raha hai?
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
why should west do anything?
thankyou raheel shareef chanay khaa raha hai?
جی بلکل، مغرب صرف مسلم اکثریتی ممالک میں انسانی اور مذہبی حقوق کا چوکیداردار ہے. غیرمسلم ریاست مقامی مسلمانوں کو ریاستی دہشت کا نشانہ بنائے تو کتی چوراں نال رل جاندی اے
 

HamzaAfzal

MPA (400+ posts)
The Rohingya crises looming due to the lack of interest of western powers who always come forward to save humanity excluding Muslims. As more than 7 lac Rohingyas migrated to Bangladesh, India as Myanmar government refuse to take back these refugees and deny their citizenship rights. Many charitable organizations striving hard to provide them food, shelter as these things are not enough to cure their grievances.