‏عمران خان پر حملہ ہم سب پر حملہ ہے : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری

bilawal-bhutto-cnn-imran-khan-lng-gg.jpg


‏عمران خان پر حملہ ہم سب پر حملہ ہے،وزیرخارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان ملک کے سابق وزیراعظم ہیں، ان پر حملہ ہم سب پر حملہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا عمران خان کے دورہ روس کا غلط مطلب لیا گیا، ماحولیاتی تبدیلی عالمی چیلنج ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں میں شامل ہونے والا ملک ہے، پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، سیلاب سے پاکستان میں 3کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہوئے ہیں، متاثرین کی بحالی کے لئے ملک اپنے تمام وسائل استعمال کر رہا ہے۔


وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں میں شامل ہونے والا ملک ہے جسے تاریخ کے سب سے شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نےسیلاب متاثرین کے لئے امداد کی اپیل کی، جنہوں نے سیلاب کے بعد پاکستان کا دورہ کیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی، البتہ مستحکم افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی کے لئے نا گزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس وقت متعدد چیلنجز درپیش ہیں، مستحکم افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے،کورونا وبا سےدنیا بھرکی معیشت متاثر ہوئی، پاکستان کو درپیش معاشی و دیگر مسائل پر قابو پانے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
 
Last edited by a moderator: