‏سپریم کورٹ نے اجازت دیدی ہے کہ ان کی بہن بیٹیوں بیویوں کو اغوا کرو

Kashif Altaf

Moderator
Staff member
‏سپریم کورٹ نے اجازت دیدی ہے کہ جاؤ ان ارکان پارلیمنٹ کو اغوا کرو، ان کی بہن بیٹیوں بیویوں کو اغوا کرو اور آئینی ترمیم کرو۔

https://twitter.com/x/status/1841796084378579162
پورے پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ نکلو! آج نہیں نکلو گے تو کب نکلو گے، ہماری ساری زندگی آج اس لمحے پر آ کر رک گئی ہے، اب ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا اور باطل کو شکست دینا ہوگی،

https://twitter.com/x/status/1841803640304238839

اس وقت کیا جب ملک میں ایک شیطانی ترمیم ہونے جارہی تھی، قاضی نے 63 اے کے فیصلے کے ذریعے ان کو طاقت دی ہے کہ جاو اور ترمیم کرو، سلمان اکرم راجہ


اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر 2024ء ) سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 63 اے کا فیصلہ دعوت گناہ ہے کہ جاؤ آئین پر حملہ کرو، اس وقت کیا جب ملک میں ایک شیطانی ترمیم ہونے جارہی تھی، قاضی نے 63 اے کے فیصلے کے ذریعے ان کو طاقت دی ہے کہ جاو اور ترمیم کرو۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے نظرثانی درخواستوں کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے فیصلہ نے آئینی ترمیم کی راہ ہموار کی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ دعوت گناہ ہے جو کہہ رہا ہے جاؤ لوٹو کیوں کہ ہمیں اپنی ایکسٹنشن کے لیے آئینی ترمیم درکار ہے، سپریم کورٹ نے اجازت دیدی ہے کہ جاؤ ان ارکان پارلیمنٹ کو اغواء کرو، ان کی بہنوں بیٹیوں بیویوں کو اغواء کرو اور آئینی ترمیم کرو۔

ان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالت اگر کسی کو گرفتار کرنے کا حکم دیتی ہے یا نوٹس جاری کرتی ہے تو اس حکم کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان اسمبلی اس کالے قانون کو منظور مت ہونے دیں، یہ اخلاقی طور پر آپ پر فرض ہے کہ اس کالے قانون کے خلاف کھڑے ہوں، یہ آپ سب کی ذمہ داری ہے، یہ مسئلہ تحریک انصاف کا نہیں میڈیا بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہو، عوام سے درخواست کرتے ہیں اس منصوبہ کو ناکام بنانے کے لیے نکلیں۔

اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنماء اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ آرٹیکل 63 اے نظرثانی فیصلے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ فیصلہ جعلی اسمبلی کے ذریعے آئینی ترمیم منظور کروانے کیلئے دیا گیا، قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان کو جسٹس منیر سے زیادہ بڑا نقصان پہنچایا ہے، میں چیف جسٹس قاضی فائز سے ایک وعدہ مانگتا ہوں کہ جب بھی وہ ریٹائرڈ ہو تو پاکستان میں رہے تاکہ اسے یہ قوم اندازہ کروائے کہ پاکستان میں رہنا ہے تو پاکستان سے غداری نہیں کرنی۔
اس سلسلے میں بانی چہیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ایکسٹنشن مافیا جعلی پارلیمنٹ کے ذریعے آئین کا تشخص تباہ کرنے کیلئے ایک انتہائی گھناونی سازش کرکے آئین میں ترمیم کا منصوبہ بنا رہے ہے، میں ان تمام کو اس آئینی ترمیم سے باز رہنے کی تنبیہ کرتا ہوں، عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کیلئے ہم بھرپور احتجاج کریں گے کیوں کہ ہائی کورٹ کے ججز، سپریم کورٹ کو خط لکھ رہے ہیں لیکن قاضی اپنے ہی ادارے کو تباہ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ سنا دیا جس میں نظر ثانی درخواستیں منظور کرلی گئیں اور اس کیس میں پہلے دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ سنا تے ہوئے بتایا کہ نظرثانی اپیل متفقہ طور پر منظور کی جاتی ہے اس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔

Source Link
https://twitter.com/x/status/1841910380194328918 https://twitter.com/x/status/1841893526528761975
 
Last edited by a moderator:

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
EvbLU4bXcAUE2cG.jpg
DONUT BABA
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
پرویز مشرف کے انجام سے سارے حکمرانوں اور اشرافیہ طبقے کو سبق سیکھنا چاہئے۔ طاقت اور اختیار ہمیشہ نہیں رہتے کبھی وہ وقت بھی آتا ہے کہ حکمران سابق ہوجاتے ہیں اور پھر ان میں عوام میں کوئی فرق نہیں رہتا
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
#فتنہ_خان کو نجانے پاکستان سے دشمنی ہے یا صرف اقتدار کی ہوس سوار ہے کہ جب بھی ملک کے حالات بہتر ہونا شروع ہوتے ہیں، اس خنزیر کو پیچس لگ جاتے ہیں۔ دس سال پہلے بھی اس حرامخور نے یہی حرکت کی تھی، آج پھر جب افراط زر میں کمی آ رہی ہے، ملکی معیشت کے اشاریے بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں، سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کر دی ہے اور ٹیکس کلیکشن بڑھتی جا رہی ہے، سٹاک مارکیٹ ریکارڈ ساز کارکردگی دکھا رہی ہے، ملائشیا کا وزیراعظم دورے پڑ ہے، ہفتے دس دن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، اس کی گ میں آگ لگی ہوئی ہے، صرف اور صرف اپنے اقتدار کی ہوس میں ملک کو فساد اور خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتا ہے مردود۔ پچھلے چھ ماہ میں غنڈہ پور اور صوبائی حکومت کے ذمہ داران سے جتنی ملاقاتیں کیں ہیں اس نے، کسی سے ایک بار بھی یہ پوچھا کہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے کتنے منصوبے شروع کیے؟ یا عوام کے مسائل کے حل کی تاکید کی ہو اس نے؟ صرف اپنی پڑی ہے #منافق_اعظم کو