سابق وزیر اعظم جو ایک معمولی عدالتی جھٹکے سے فارغ ہوچکے ہیں،اذیت میں جکڑے ہوئے ہیں اوران کی حالت بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہورہی ہے ۔ 111بریگیڈحرکت میں نہیں آئی ۔فوجی دستے اسلام آبادکی طرف نہیں چڑھ دوڑے ۔پی ٹی وی پہ کوئی قبضہ نہیں ہوا اورــ'میرے عزیز ہم وطنوـ' جیسی کوئی تقریر ادانہیں ہوئی ۔لیکن وزیراعظم فارغ ہوگئے اورحکمران جماعت دباؤ کے نیچے آگئی۔بخار ہلکا سا ہے لیکن جان چھوڑنے کانام نہیں لے رہا۔
نواز شریف صاحب کے وکلاء نے نجانے کس اُمید سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کی ۔صاف لگ رہاتھا کہ اپیل رد کردی جائے گی اوراب وہ رد ہوچکی۔نواز شریف اور اُن کے خاندان نے یہ جواز بنایا تھا کہ وہ احتساب عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے جب تک کہ نظر ثانی اپیل پہ فیصلہ نہ ہوجائے ۔وہ جواز جو پہلے ہی بہت کمزور تھا اب ختم ہوگیا۔
http://dunya.com.pk/index.php/author/ayaz-ameer/2017-09-16/20694/52225133
http://dunya.com.pk/index.php/author/ayaz-ameer/2017-09-16/20694/52225133