یہ کیسا خمیر ہے جوہر حملہ آور قابض کی سوچ جیسا ڈھل جاتا ہے ؟

SAYDANWAR

Senator (1k+ posts)
پاکستان جسطرح معدنیات،چار موسموں،دریاؤں،پہاڑوں بےشمار اپنے اندر چھپے عجائیبات محرکات اور دنیاوی تفکرات ،دنیا میں پائے جانے والے تمام ادیان کے ماننے والے چھپوں کے عیاں ہوجانے والوں کی نسبت مانا اور اقوام عالم میں پہچانا جاتا ہے۔

بس اسملک اور یہاں بسنے والوں کو ہمیشہ ایک جوہر شناس کی ضرورت رہتی ہے جو کسی بھی وسیلے ذریعے سے کسی بھی محتاط تعداد سے آکر انہیں خواب غفلت سے جھنجھوڑ کر ایک مرتبہ انہیں جگائے،بس پھر اس" ٹرابل شوٹر "کی ضرورت نہیں رہتی،نہایت ہی چاہ اور دلجمعی سے حکم بجا لاتے ہیں۔

میں سمجھتا ہوں زرداری کے پنجرے میں جانے کے بعد دوسرے اور پھر تیسرے کی ہی اندر جانے کی دیر ہے پھر " دیکھئےگا رنگ محفل بدل جائیگا کوئی ماتم کریگا نا انکے حال پہ ایسی شان ہوگی کہ امریکہ و رشیاء بھی ٹھٹھک جائینگے۔

احتیاطی ضرورت جسکا خیال رکھا جانا بے حد ضروری ہے وہ کہ جسطرح صرف بھٹو کو ٹانگ کر تمام احتسابی عمل ماضی میں کافور ہوگیا تھا اب اسمرتبہ چھوٹے ڈاکو سے حساب لینے کے بعد بڑے ڈاکو خاندان اور کرپٹ افراد سے حساب نہ لینا بھولنے کی غلطی دانستہ یا غیر دانستہ بہت تباہ کن ثابت ہوگی۔

ترکوں کے اتاترک ،ہندوؤں کے باپو اور پاکستانیوں کے ابو کہلانے کے مستحق آپ اسوقت ہی بن سکو گے جب بلا امتیاز گروہی تفریق،زبان،مذہب کے امتیاز کے سب کے لئے ایک ہی تارا مسیح
سے سب کی خدمت کرائیں۔

پھر دیکھتے ہیں یہ کل کے لونڈے جمہوریت میں بوڑھے طوطوں کے جمعئے غفیر کی ترجمانی بادشاہوں کی طرح کیسے کرتے ہیں اور انکا کہا اک اک لفظ یہ طوطے جمہورے کیسے رٹتے ہیں۔
 

Back
Top