یہ کیا طریقہ ہے کہ رات کو 2 بجے گھر خالی کروارہے ہیں،اداکارخالدانعم برہم

khalidnaamas.jpg


شہر قائد میں سمندری طوفان بیپر جوائے کے پیش نظر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، ساحلی علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے،کراچی ڈی ایچ اے میں بھی متعلقہ اداروں کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے اداکار خالد انعم نے ویڈیو پیغام میں برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکار خالد انعم نے کہا ڈی ایچ اے انتظامیہ رات کو 2 بجے آکر گھر خالی کروا رہے ہیں، دروازے بجا کر نیند خراب کی جارہی ہے، اس طرح تنگ کرنا غلط ہے، ہمیں تنگ نہ کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1669231701145550848
معروف اداکار خالد انعم نے مزید کہا این ڈی ایم اے ہو یا کوئی بھی ادارہ ان کو شاید پتا نہیں کہ کراچی میں خطرہ نہیں ہے، ہم نے بین الاقوامی محکمہ موسمیات اور دیگر پیش گوئی دیکھی ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے، تنگ نہیں کیا جائے۔

سمندری طوفان بیپر جوائے سندھ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر سے آج ٹکرائے گا، طوفان تیزی سے سندھ کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان کیٹی بندر سے ایک سو پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، کراچی سے دو سو پندرہ کلو میٹر دور ہے۔

سمندری طوفان کے مرکز میں تیس فٹ سے زائد لہریں بلند ہیں، ایک سو چالیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر زیادہ متاثر ہوں گے۔

طوفان کے باعث کراچی کی ساحلی بستیوں میں پانی داخل ہوگیا ہے، سمندر کا پانی ماڑی پور ہاکس بے سڑک پر آگیا، منوڑہ کا زمینی راستہ جزوی طور پر منقطع ہے، کراچی اور حیدر آباد میں آج اور کل تیز بارش کا امکان ہے۔
 

Bebabacha

Senator (1k+ posts)
Tu bhai na jao likh ke lga do darwazay ke bahr ke dont disturb. Em tu tm logo ki madad kr rhaein hain or tmhey tension hai ke neend khrb hu rhi hai