جناب عالی جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں۔ آپ کو یاد دلانا تھا کہ جس نوازشریف کو آپ طعنے مار رہے ہیں، وہ آپ کی حکومت کے پہلے دن سے جیل میں تھا۔ اب یہ آپ کی ذمہ داری تھی کہ اس کی لوٹ مار ثابت کر کے اس سے لوٹی ہوئی دولت نکلواتے۔ لیکن آپ کے بنائے ہوئے میڈیکل بورڈ جس میں آپ کے اپنے ہسپتال کے ڈاکٹر بھی شامل تھے نے اسےجانے کا راستہ فراہم کیا۔ آپ کے وزرا اس وقت ن-لیگ کے رہنماؤں سے بڑھ کر نوازشریف کے باہر جانے کے لیے پریس کانفرنسیں کر رہے تھے۔ اور جب ہائی کورٹ نے پچاس روپے کے سٹامپ پیپر پر اسے باہر جانے کی اجازت دی تو آپ اس کے خلاف سپریم کورٹ نہیں گئے۔ مطلب صاف ظاہر ہے کہ نوازشریف کے فرار میں آپ اور آپ کی حکومت پوری طرح شامل تھی۔ تو اب عوام کو الو بنانے والی بیان بازی بند کریں۔