یہ مسائل تصوف

dangerous tears

Senator (1k+ posts)
میں صبح ہمیشہ ہڑبڑا کر ہی اٹھتاہوں۔ اچانک ہی کوئی فون آتا ہے اور پتا چلتا ہے کہ آج تو فلاں پراجیکٹ دینا تھا، یہ سنتے ہی ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور چھلانگ لگا کر بیڈ سے اتر آتا ہوں۔کئی دفعہ رات تین بجے پراجیکٹ مکمل کرکے ای میل کرتا ہوں اور اطمینان سے سوجاتا ہوں کہ اب صبح بارہ بجے اٹھوں گا، لیکن آٹھ بجے ہی فون آجاتا ہے کہ ای میل نہیں ملی۔ اس لحاظ سے اتوار کا دن میرے لیے بڑا خوشیوں بھرا ہوتاہے کہ اس روز میں لمبی تان کر سونے کی پلاننگ کرتا ہوں لیکن حرام ہے جو کبھی اس میں بھی کامیابی ہوئی ہو۔

اِس بار بھی یہی ہوا، اتوار کی صبح 7 بجے دروازے پر بیل ہوگئی۔پہلے تو دو تین کروٹیں بدلیں کہ جو کوئی بھی ہوگا خود ہی مایوس ہوکر چلا جائے گا، لیکن بیل کی آواز میں وحشت کا عنصر نمایاں ہونے لگا تو مجبوراً جماہیاں لیتے ہوئے اٹھنا پڑا۔ گیٹ پر پہنچا تو پتا چلا کہ چھ سات تالے لگے ہوئے ہیں،بیل مسلسل بج رہی تھی ، مجبوراً گیٹ کے اوپر سے آواز دینا پڑیٹھہر جابھائی، آرہا ہوں۔

واپس اندر آکر چابیوں کی تلاش شروع ہوئی، پانچ منٹ کی مشقت کے بعد پتا چلا کہ چابیاں صوفے کی گدیوں کے نیچے پڑی ہیں۔ ایک اور جماہی لی اور چابیاں لے کر گیٹ کی طرف بڑھا۔ گیٹ کھولتے ہی ماجد صاحب پر نظر پڑی جو ہاتھ میں ایک پلیٹ پکڑے مسکرا رہے تھے۔میں نے بھی مسکرانے کی کوشش کی لیکن تمام تر کوشش کے باوجود ناکا م رہا۔

یہ لیجئے۔۔۔آپ کے لیے لایا ہوں۔ انہوں نے پلیٹ آگے بڑھائی۔۔۔!!!
بڑی مہربانی، لیکن یہ ہے کیا؟ میں نے پلیٹ وصول کی۔
یہ بڑی خصوصی دلیم ہے۔
دلیم؟؟؟ میں بوکھلا گیا، دلیم کیا ہوتی ہے ؟ یہ نام تو میں نے پہلی دفعہ سنا ہے۔ ماجد صاحب کا منہ بن گیا۔ کمال کرتے ہیں، بھئی دلیم تو جگہ جگہ ملتی ہے، آپ کو پہلے بھی کئی بار کھلا چکا ہوں۔ میں نے حیرت سے پلیٹ کا ڈھکن اٹھایا اور بے اختیار کہاقبلہ یہ دلیم نہیں،حلیم ہے۔ انہوں نے جلدی سے میرے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔ ایسے نہیں کہتے۔۔۔حلیم ،اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے ،اسے دلیم ہی کہئے۔میں شش و پنج میں پڑ گیا کیونکہ بچپن سے آج تک حلیم کو حلیم ہی کہا تھا ۔ میں نے کچھ دیر سوچا ، پھر ماجد صاحب سے پوچھاحضرت ! آپ کتنے دن بعد شیو کرتے ہیں؟۔ وہ بوکھلا گئےکک۔۔۔کیا مطب؟۔

بھئی سادہ سا سوال ہے کہ کتنے دن بعد چہرے کی شیو کرتے ہیں؟
آں۔۔۔یہی کوئی دوسرے تیسرے روز۔
اور شیو کرنے سے پہلے چہرے پر کیا لگاتے ہیں؟
اطمینان سے بولےشیونگ کریم۔۔۔!!!
میں نے غور سے ان کی طرف دیکھا اور الفاظ دہرائےکیا لگاتے ہیں؟
بھئی کہا تو ہے کہ شیونگ۔۔۔ بے اختیار انہوں نے اپنے الفاظ حلق میں ہی روک لیے، گھبرا کر ادھر اُدھر دیکھا اورسلام لے کر چلے گئے۔

یہ کوئی ایک مثال نہیں، جگہ جگہ آپ کو ایسے لوگ ملیں گے جو دین میں مشکلات پیدا کرنے کا عزم لے کر دنیا میں واردہوئے ہیں۔انہیں دین میں کوئی مشکل نظر نہ آئے تو یہ خود پیدا کرلیتے ہیں۔انہیں کسی عالم دین سے سوالات کرنے کا موقع مل جائے تو ایسا ایسا سوال کرتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کیا آج تک یہ اس حوالے سے بھی کسی مخمصے کا شکار تھے؟؟؟انٹرنیٹ پر بھی مذہبی سوال و جواب کی ویب سائٹس پر ایسے لوگوں کے سوالات بکثرت پڑھنے کو ملتے ہیں۔ کچھ سوالات ملاحظہ فرمائیے!

**میں ایک ایسے دفتر میں کام کرتا ہوں جہاں خواتین بھی کام کرتی ہیں، وہاں اکثر خواتین کا کوئی ٹوٹا ہوا بال کسی کرسی یا صوفے پر نظر آجاتاہے، سوال یہ ہے کہ اگر ایسے کسی بال پر انجانے میں ہم بیٹھ جائیں تو کیا اس سے نکاح تو نہیں ٹوٹ جاتا؟؟

**اکثر گھروں میں کئی سبزیاں مکس کرکے پکائی جاتی ہیں مثلاً آلو، مٹر اور گاجریں۔۔۔سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنے سے ہم ملاوٹ کے مرتکب تو نہیں قرار پاتے؟؟؟

**میں نے اکثر سنا ہے کہ نماز کے لیے وضو اور شادی کے لیے نکاح شرط ہے۔۔۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسا کہنا جائز ہے؟ کیونکہ شرط تو اسلام میں حرام ہے!!

**میرے موبائل کے واٹس ایپ میں اکثر کوئی دوست بیہودہ وڈیو بھیج دیتا ہے، میں ایسی وڈیو فوراً ڈیلیٹ کر دیتا ہوں لیکن دل مطمئن نہیں ہوتا، براہ کرم فرمائیے کہ ایسی صورت میں موبائل کو پاک کیسے کیا جائے؟

**کیا منی پلانٹ کے پودے کو چھونے سے غسل واجب ہوجاتاہے؟

**مجھے پتا چلا ہے کہ جوتوں پر لگانے والی پالش میں الکوحل کا بھی استعمال کیا جاتاہے، کیا اس صورت میں پالش والے جوتے پہننا حلال ہے؟ نیز یہ بھی بتائیے کہ کسی غیر مسلم سے جوتا مرمت کرانے سے گناہ تو نہیں ہوتا؟؟؟

**ویسے تو میں سارے کام دائیں ہاتھ سے کرتا ہوں لیکن گاڑی چلاتے وقت مجبوراً بائیں ہاتھ سے گیئر لگانا پڑتاہے، کیا میری بخشش ہوجائے گی؟ اور یہ بھی بتائیے کہ الٹے ہاتھ سے موبائل فون سننا درست ہے؟

**شلوار کی جیب رکھوانا کیسا ہے؟ اور کیا ایسی صورت میں جیب میں رکھے پیسے حلال ہیں؟

**اکثر ڈاکٹر حضرات، خواتین کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے ان کی آستینیں اوپر کروا لیتے ہیں، ایسا کرنا مناسب ہے یا ڈاکٹر اور
مریضہ دونوں جہنم میں جائیں گے؟؟؟

** کیامسلم شاور نہ ہونے کی صورت میں غیر مسلم شاور کا استعمال کرنے کی اجازت ہے؟

** کیا اسلامی شہد کسی غیر اسلامی بندے کو استعمال کے لیے دیا جاسکتا ہے؟

** میرا سوال ہے کہ دروازے پر لگی برقی گھنٹی کی آواز موسیقی سے مشابہہ ہے، کیا اس کا سننا جائز ہے؟

** کیا پینٹ کی جیب میں دو منٹ سے زیادہ ہاتھ ڈالنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟
سورس
 

Charge Sheet

MPA (400+ posts)
میرے موبائل کے واٹس ایپ میں اکثر کوئی دوست بیہودہ وڈیو بھیج دیتا ہے، میں ایسی وڈیو فوراً ڈیلیٹ کر دیتا ہوں لیکن دل مطمئن نہیں ہوتا، براہ کرم فرمائیے کہ ایسی صورت میں موبائل کو پاک کیسے کیا جائے


بہت نازک صورتِحال ہے

مہربانی فرما کر مجھے اس سوال کا جواب مہیا کیجیے
 
Last edited:

Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
میرے موبائل کے واٹس ایپ میں اکثر کوئی دوست بیہودہ وڈیو بھیج دیتا ہے، میں ایسی وڈیو فوراً ڈیلیٹ کر دیتا ہوں لیکن دل مطمئن نہیں ہوتا، براہ کرم فرمائیے کہ ایسی صورت میں موبائل کو پاک کیسے کیا جائے


بہت نازک صورتِحال ہے

مہربانی فرما کر مجھے اس سوال کا جواب مہیا کیجیے

Mobile ko Istinja karwaen... Agr mobile water proof nahi hai tu Istijmar
 

Paramour

Banned


یہ مسائل تصّوف، یہ ترا بیان غالبؔ
تجھے ہم ولی سمجھتے ، جو نہ بادہ خوار ہوتا

 

Sam Sam

Senator (1k+ posts)
میرے موبائل کے واٹس ایپ میں اکثر کوئی دوست بیہودہ وڈیو بھیج دیتا ہے، میں ایسی وڈیو فوراً ڈیلیٹ کر دیتا ہوں لیکن دل مطمئن نہیں ہوتا، براہ کرم فرمائیے کہ ایسی صورت میں موبائل کو پاک کیسے کیا جائے


بہت نازک صورتِحال ہے

مہربانی فرما کر مجھے اس سوال کا جواب مہیا کیجیے

اگر چالیس دن کے اندر اندر وڈیو ڈلیٹ کر دیں تو ٹھیک، ورنہ جیسا کہ لبرل محترم نے فرمایا ہے اس پہ عمل کریں
 

v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
میرے موبائل کے واٹس ایپ میں اکثر کوئی دوست بیہودہ وڈیو بھیج دیتا ہے، میں ایسی وڈیو فوراً ڈیلیٹ کر دیتا ہوں لیکن دل مطمئن نہیں ہوتا، براہ کرم فرمائیے کہ ایسی صورت میں موبائل کو پاک کیسے کیا جائے


بہت نازک صورتِحال ہے

مہربانی فرما کر مجھے اس سوال کا جواب مہیا کیجیے



aap nay ghalat forum per ghala bandoun sy sawal pooch lia yay sawal aap ko amir liaqat sy poochna chiay tha ..wo aap ko bhter jawab day patay ...............................ghalib film to dekhi ho gi ap na??