معصوم خان
Politcal Worker (100+ posts)
کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے گنجوں کو کس قدر پریشان کن زندگی سے نوازا ہے؟؟ صبح منہ دھوتے وقت ماتھے اور سر کے بارڈر کی خلاف ورزیوں سے بچنا، وضو کرتے وقت(مسلمان ہونے کی صورت میں) مسح کرتے ہوئے ٹنڈ پر سے چھلکتے پانی کو آنکھوں میں آنے سے روکنا، کنگھی یا برش دیکھ کر دل مسوس کر رہ جانا، ہئیر جیل کمپنیوں کو جھولی اٹھا اٹھا کر بددعائیں دینا۔ توبہ توبہ، ہیں تلخ بہت بندہ مجبور کے اوقات۔
لوگ مشقت کے کام کو بیان کرنے خاطر مثال دیا کرتے ہیں کہ ماتھے سے پسینہ پوچتے حضرات لیکن جن کا ماتھے کی اختتامی حدود ہی گردن کے آغاز پر ہوں ان کی اذیت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں۔ اوپری حصے سے پسینہ آنکھوں میں بہتا چلا آتا ہے اور ماتھے یعنی سر کے پچھلے حصے کا پسینہ بلاروک ٹوک عمیق گہرائیوں تک پہنچ جاتا ہے۔ غالبا" اسی وجہ سے گنجے حضرات اکثر غصے میں چیختے چلاتے نظر آتے ہیں۔ راکٹ کی دم میں آگ لگی ہو تو اس کی تیزی پر کسی کو حیرت نہیں ہوتی۔
گنج کے نقصانات کے باوجود ایک فائدہ ایسا ہے جس سے انکار ممکن نہیں یعنی کوئی بال پکڑ کر دھنائی نہیں کرسکتا/سکتی/ شادی شدہ حضرات کیلئے بونس۔
لیکن مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض تشدد پسند خواتین اس تسکین سے محروم ہوجانے کی وجہ سے علیحدگی بھی اختیار کرلیتی ہیں لہذا عقلمند لوگ اس مشکل کا حل یہ بتاتے ہیں کہ کانوں کے اوپر تھوڑے بال رہنے دئیے جائیں۔
یقینا" عام زندگی میں آپ سب کا واسطہ قسم قسم کے گنجے لوگوں سے پڑا ہوگا، چونکہ یہ ایک مفرح تفریحی تھریڈ ہے اسلئے اپنے اپنے تجربات بیان کریں۔ البتہ سیاسی گنجوں کا ذکر کرکے تھریڈ خراب ہونے سے بچائیں پلیز۔

- Featured Thumbs
- https://thepadre10.files.wordpress.com/2011/06/bald-banner1.jpg