یہ دنیا کسی بھی حال میں جینے نہیں دیتی،دنیا بہت ظالم ہے،میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں، ٹک ٹاکر مناہل ملک نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
قابل اعتراض ویڈیوز لیک ہونے پر ٹک ٹاکر مناہل ملک دلبرداشتہ۔۔ سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا اور جذباتی پیغام جاری کردیا
اگرچہ انہوں نے واضح طور پر نہیں لکھا کہ وہ سوشل میڈیا سے دور ہو رہی ہیں، تاہم انہوں نے مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے مداحوں کو خدا حافظ کہنا آسان نہیں۔
اپنے جذباتی پیغام میں مناہل ملک کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ لیا ہے آپ لوگوں نے جو سپورٹ اور پیار دیا میں اس کیلئے سب کی شکرگزار ہوں، لیکن یہ دنیا کسی بھی حال میں جینے نہیں دیتی دنیا بہت ظالم ہے، امید ہے کہ اب آپ کو اپنا چہرہ نہیں دکھاؤں گی۔
مناہل ملک نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے وہئے کہا کہ میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں ۔
مناہل ملک نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، اپنوں کے ساتھ رہا کریں اور غلطی کرنے والوں کو معاف کردیا کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مناہل ملک کی مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ پھیلنے والی ویڈیوز جعلی ہیں، ان کی ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔
مناہل ملک کی جانب سے وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین اور بعض شوبز شخصیات نے دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیوز خود وائرل کیں۔