سہیل خانزادہ
Minister (2k+ posts)
سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں شہید ہونے والا یہ ننھا گلشن
اس کی انگشت شہادت اوپر کو اٹهی ہوئی ہے جو گواہی دے رہی ہے تم بے شک حیوان ہو ،جنت ہرگز تمہاری منتظر نہیں ہے کوئی حوریں تمہارے انتظار میں نہیں ہیں،
تمہیں جو سبق پڑھایا گیا ہے ،تمہیں جو سکهایا گیا ہے سب باطل ہے
یہ تصویر ایک تمانچہ ہے تم سب لوگوں کے منہ پر جنہوں نے اس بچے کو زندگی جینے سے پہلے ہی اس کی زندگی چھین لی
یہ تصویر ایک تھپڑ ہے اس ریاست کے چہرے پر جو اس معصوم کو نہیں بچا سکی
یہ تصویر نہیں ایک سوال ہے کہ آخر کب تک ؟ آخر کب تک مذھب کے نام پر اس ملک میں خون کی ہولی کھیلی جاتی رہی گی ؟
یہ تصویر کہ رہی ہے کہ اج میں ہوں ، کل کو تم ہو گے - اج مجہھے ان مذہبی درندوں نے مار ڈالا ، کل کو وہ تمہں ، تمھارے بچوں کو بھی مار ڈالیں گے
یہ تصویر نہیں ایک چیخ ہے جو اس قوم کے بے حس ضمیر سے سر ٹکرا ٹکرا کر واپس لوٹ کر آ جاتی ہے
یہ ایک تصویر نہیں ہے ، یہ اس قوم کا مستقبل تھا جو اج مٹی میں رل گیا
Last edited by a moderator: