کینیڈا میں ایک پاکستانی نوجوان کو یہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 20 سالہ محمد شاہ زیب کو امریکہ میں یہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث پایا گیا جس کے بعد انہیں کینیڈا سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شاہ زیب مبینہ طور پر ایک خفیہ ایجنٹ ہے اور وہ نیویارک سٹی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا کیونکہ وہاں یہودیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے،شاہ زیب کو کینیڈا کی سرحد سے 12 کلومیٹراندر گرفتار کیا گیا ہے۔
شاہ زیب 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر یہودیوں کو داعش کا نام استعمال کرکے قتل کرنا چاہتا تھا،اگر شاہ زیب پر جرم ثابت ہوا تو اسے تقریبا 20 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق شاہ زیب 4 ستمبر کو کینیڈا سے امریکہ آیا تھا اور اس سفر کے دوران اس نے 3 مختلف گاڑیاں استعمال کی تھیں۔