یو ٹیوب بین؛ ایک سوال

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
فرض کریں کہ ایک شخص اپنے ماتھے پر ایک سٹیکر لگا لیتا ہے جس میں آپ کے والدین کے بارے میں گندی گالیاں لکھی ہوئی ہیں۔آپ اس شخص کو منع کرتے ہیں، مگر وہ باز نہیں آتا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا؛
آپ ایسے شخص کو اپنے گھر میں گھسنے دیں گے؟
یا
اس پر بین لگا دیں گے کہ جب تک وہ سٹیکر نہ اتارے، گھر میں داخل نہیں ہو سکتا؟

جب بھی یو ٹیوب پر پابندی کی بات ہوتی ہے، کچھ لوگ یوں احتجاج کرتے ہیں، جیسے یہ پابندی لگانے کی ذمہ دار حکومت ہے۔ حالآنکہ جیسا کہ اوپر والی مثال میں بھی واضح ہے کہ اگر آپ اس شخص کو اپنے گھر میں گھسنے پر بین لگاتے ہیں (اور میرا نہیں خیال کہ یہاں کوئی شخص اس کا دوسرا جواب دے سکتا ہے)،تو حقیقت میں اس بین لگنے کا اصل ذمہ دار وہ شخص ٹھہرا یا جائے گا نہ کہ آپ۔

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
سوال یہ ہے کہ جب آپ یوٹیوب کھولتے ہیں تو کیا مذکورہ گستاخانہ فلم خود بخود آپ کے سامنے آجاتی ہے یا آپ اس کو سرچ کرتے ہیں تو آپ کو اس تک رسائی ہوتی ہے؟

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
انٹر نیٹ پر کروڑوں اربوں کی تعداد میں قابل اعتراض مواد موجود ہے۔ کیا خیال ہے پاکستان میں انٹر نیٹ پر پابندی نہ لگا دی جائے؟
 
Oh bhai Yah Sticker Tu Poray Internet Ne Lagai Hoya Hai ? Kia Poray Internet Ko Ban Kerna Hai?

Who will decide what is freedom of Speech?

A idol worshiper can go to court and ask ban the Muslim Holy Book because it abuses my God... Will you provide justice to that idol worshiper ? or will you accept such kind of logic given by you in the case of a Idol worshiper?

If you like freedom of speech for yourself then give it to others too
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
سوال یہ ہے کہ جب آپ یوٹیوب کھولتے ہیں تو کیا مذکورہ گستاخانہ فلم خود بخود آپ کے سامنے آجاتی ہے یا آپ اس کو سرچ کرتے ہیں تو آپ کو اس تک رسائی ہوتی ہے؟
چلوآپ کے لئے سوال تھوڑا تبدیل کر دیتے ہیں۔ مذکورہ شخص اندھا ہے،اسٹیکر دیکھ نہیں سکتا،مگر اسے سٹیکر کے بارےمیں علم ہے۔ اب کیاآپ اسے اندر آنے کی اجازت دیں گے؟
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
اس کے لیے تو پھر انٹرنیٹ پے بین لگانا پڑے گا سرکار ، آپ کی سٹکر والی مثال ٹھیک نہیں ہے ، پہلا تضاد تو یہ ماتھے کا سٹکر آپ دیکھنا چاہیں نا دیکھنا چاہیں نظر آ ہی جائے گا ، یو ٹیوب پے آپ کی مرضی جو دیکھنا ہے دیکھیں جو نہیں دیکھنا نا دیکھیں ، دوسرا تضاد یہ کہ یو ٹیوب کو تو گھر گھسنے سے روک دیا لیکن مقصد بلکل حاصل نہیں ہوا ، ویڈیو اب بھی دیکھی جا سکتی ہے پاکستان میں بہت آسانی سے لیکن لوگ نہیں دیکھتے ، میں نے بھی آج تک نہیں دیکھی نا دیکھنا چاہتا ہوں

یو ٹیوب کے بے شمار دوسرے فائدے بھی ہیں ، وہ سب بند ہو گئے لیکن جس مقصد کے لئے پابندی لگی وہ حاصل نہیں ہوا تو پھر اس پابندی کا فائدہ ؟؟ کوئی وضاحت ہے آپ کے پاس ؟؟؟
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
انٹر نیٹ پر کروڑوں اربوں کی تعداد میں قابل اعتراض مواد موجود ہے۔ کیا خیال ہے پاکستان میں انٹر نیٹ پر پابندی نہ لگا دی جائے؟
جس پر پابندی لگا سکتے ہیں، اس پر تو لگائیں۔لوگوں سے ایک سائیٹ پر پابندی برداشت نہیں ہوتی، پورے انٹر نیٹ پر کیسے پابندی لگائیں ۔
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
چلوآپ کے لئے سوال تھوڑا تبدیل کر دیتے ہیں۔ مذکورہ شخص اندھا ہے،اسٹیکر دیکھ نہیں سکتا،مگر اسے سٹیکر کے بارےمیں علم ہے۔ اب کیاآپ اسے اندر آنے کی اجازت دیں گے؟

پھر میرا سوال یہ ہے کہ جس جس ملک میں یہ سٹکر موجود ہے ان سے بھی کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہیے ؟؟؟ تمام مسلم ممالک سمیت ؟؟ جس میں سعودیہ بھی آتا ہے ؟؟
 
چلوآپ کے لئے سوال تھوڑا تبدیل کر دیتے ہیں۔ مذکورہ شخص اندھا ہے،اسٹیکر دیکھ نہیں سکتا،مگر اسے سٹیکر کے بارےمیں علم ہے۔ اب کیاآپ اسے اندر آنے کی اجازت دیں گے؟

Okay put it in this way........ if there are 30 people and only one abuses your parents will you ban all ?

Its also true for youtube content ......why to ban all the contents of youtube

If someone abuses your parents it is his right , you cannot force others to respect you or your parents
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
چلوآپ کے لئے سوال تھوڑا تبدیل کر دیتے ہیں۔ مذکورہ شخص اندھا ہے،اسٹیکر دیکھ نہیں سکتا،مگر اسے سٹیکر کے بارےمیں علم ہے۔ اب کیاآپ اسے اندر آنے کی اجازت دیں گے؟

بھائی صاحب! آپ کی مثال انتہائی احمقانہ ہے، اسٹیکر کی جان چھوڑیں یہ بتائیں کہ یوٹیوب کھولنے پر مذکورہ فلم خودبخود اچھل کر آپ کے سامنے آجاتی ہے یا آپ کشٹ کرکے سرچ کرتے ہیں اور پھر اس تک رسائی حاصل ہوتی ہے؟
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
اس کے لیے تو پھر انٹرنیٹ پے بین لگانا پڑے گا سرکار ، آپ کی سٹکر والی مثال ٹھیک نہیں ہے ، پہلا تضاد تو یہ ماتھے کا سٹکر آپ دیکھنا چاہیں نا دیکھنا چاہیں نظر آ ہی جائے گا ، یو ٹیوب پے آپ کی مرضی جو دیکھنا ہے دیکھیں جو نہیں دیکھنا نا دیکھیں ، دوسرا تضاد یہ کہ یو ٹیوب کو تو گھر گھسنے سے روک دیا لیکن مقصد بلکل حاصل نہیں ہوا ، ویڈیو اب بھی دیکھی جا سکتی ہے پاکستان میں بہت آسانی سے لیکن لوگ نہیں دیکھتے ، میں نے بھی آج تک نہیں دیکھی نا دیکھنا چاہتا ہوں

یو ٹیوب کے بے شمار دوسرے فائدے بھی ہیں ، وہ سب بند ہو گئے لیکن جس مقصد کے لئے پابندی لگی وہ حاصل نہیں ہوا تو پھر اس پابندی کا فائدہ ؟؟ کوئی وضاحت ہے آپ کے پاس ؟؟؟
پہلی بات کا جواب تو میں اوپر ایک اور صاحب کو دے چکا ہوں۔،
چلوآپ کے لئے سوال تھوڑا تبدیل کر دیتے ہیں۔ مذکورہ شخص اندھا ہے،اسٹیکر دیکھ نہیں سکتا،مگر اسے سٹیکر کے بارےمیں علم ہے۔ اب کیاآپ اسے اندر آنے کی اجازت دیں گے؟

جہاں تک مقصد حاصل ہونے کی بات ہے تو اصل کام تو یہ ہونا چاہئےکہ اس شخص کو بزور قوت اس کام سے روکا جائے۔ لیکن اگر بالفرض یہ کام نہیں ہو سکتا تو جو ہو سکتا ہے وہ تو کر گزرنا چاہئے۔
جہاں تک" بے شمار دوسرے فائدے" کا تعلق ہے، تو میرا خیال ہے کہ اسٹیکر لگانے والا شخص آپ کا آجر بھی ہو، تب بھی آپ کا ردعمل یہی ہو گا۔ اور آپ اپنی نوکری پر لات مار دیں گے، مگر اسے برداشت نہیں کریں گے۔ یا اگر کوئی ایسا کرے تو پھر اسے اس بات کا گلا نہیں ہونا چاہئے کہ لوگ اسے بے غیرت کہتے ہیں۔
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
If someone abuses your parents it is his right , you cannot force others to respect you or your parents
اگر وہ تیس بندے یہ اسرار کریں گے کہ اگر آئیں گے تو اس اسٹیکر والے کے ساتھ آئیں گے، ورنہ نہیں آئیں گے، تو وہ تیس بھی جائیں بھاڑ میں۔

کمال ہی کر دیا آپ نے۔ آپ نا جانے کس ملک میں رہتے ہو، ورنہ پاکستان میں والدین کو گالی پر(قتل نہ بھی ہوں تو) سر پھٹول تو عام سی بات ہے،
 
That's why entire world call us Jahils

If someone abuses my parents , I will ignore such a retard .... But Garatmand like u will certainly kill him [hilar]

So you saying if someone abuses Modi or Obama then he should be banned or killed ?
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
بھائی صاحب! آپ کی مثال انتہائی احمقانہ ہے، اسٹیکر کی جان چھوڑیں یہ بتائیں کہ یوٹیوب کھولنے پر مذکورہ فلم خودبخود اچھل کر آپ کے سامنے آجاتی ہے یا آپ کشٹ کرکے سرچ کرتے ہیں اور پھر اس تک رسائی حاصل ہوتی ہے؟
تو آپ کی بات سے کون سی دانشمندی ٹپک رہی ہے؟ ویڈیو اچھل کر سامنے نہ آتی ہو، موجود تو ہوتی ہے۔ کوئی شخص لاوڈ سپیکر لگا کر کسی کی ماں کو گالیاں دے، جسے سارا محلہ سنے، اور وہ نابغہ کان بند کر کے مطمئن ہو جائے کہ میں نے تو سنا ہی نہیں، لہذ کوئی فرق نہیں پڑتا۔ریت میں سر دینے کا محاورہ یقینا آپ نے سن رکھا ہو گا۔ وہ ایسے ہی مواقع کے لئے بنا ہے۔
 
غزالی

MPA (400+ posts)
چلوآپ کے لئے سوال تھوڑا تبدیل کر دیتے ہیں۔ مذکورہ شخص اندھا ہے،اسٹیکر دیکھ نہیں سکتا،مگر اسے سٹیکر کے بارےمیں علم ہے۔ اب کیاآپ اسے اندر آنے کی اجازت دیں گے؟

لیکن جوابی سوال یہ ہے کہ یہ سٹکر (اندھے ہونے کے باوجود) صرف آپ کے علم میں کیوں آیا ہے، آپکے بینا بھائی ساری دنیا میں سعودیہ سمیت نیل سے کاشغر تک پھلیے ہوئے ہیں انہیں نظر کیوں نہیں آتا؟ کیا وہ سارے بے غیرت اور آپ اکیلے غیرت مند ہیں؟
ویسے عربی میں غیرت کیلئے کونسا لفظ ہے؟

اتنا تھکا ہوا تھریڈ آج سے پہلے تو اپ نے کبھی نہیں لگایا، لگتا آج آپ بالکل ہی ویلے تھے
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
پہلی بات کا جواب تو میں اوپر ایک اور صاحب کو دے چکا ہوں۔،

جہاں تک مقصد حاصل ہونے کی بات ہے تو اصل کام تو یہ ہونا چاہئےکہ اس شخص کو بزور قوت اس کام سے روکا جائے۔ لیکن اگر بالفرض یہ کام نہیں ہو سکتا تو جو ہو سکتا ہے وہ تو کر گزرنا چاہئے۔
جہاں تک" بے شمار دوسرے فائدے" کا تعلق ہے، تو میرا خیال ہے کہ اسٹیکر لگانے والا شخص آپ کا آجر بھی ہو، تب بھی آپ کا ردعمل یہی ہو گا۔ اور آپ اپنی نوکری پر لات مار دیں گے، مگر اسے برداشت نہیں کریں گے۔ یا اگر کوئی ایسا کرے تو پھر اسے اس بات کا گلا نہیں ہونا چاہئے کہ لوگ اسے بے غیرت کہتے ہیں۔

تو پھر سعودیہ سے تعلقات رکھنا بھی بے غیرتی ہے ؟؟؟
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
That's why entire world call us Jahils

If someone abuses my parents , I will ignore such a retard .... But Garatmand like u will certainly kill him [hilar]

So you saying if someone abuses Modi or Obama then he should be banned or killed ?

بھائی صاحب آپ بھی زیادہ ہی اوور ہو گئے ، ماں باپ کی گالی پے غصہ آنا جہالت کب سے ہو گیا ؟؟
 
پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
او بھائی جان۔ پھر مکہ مدینہ نہ جانا۔۔۔۔۔ وہاں بھی یوٹیوب چلتی ہے ۔۔۔

پورن فلمیں دیکھنے میں نمبر ون قوم کا یوٹیوب سے ایمان ڈامہ ڈول ہونے کا خطرہ ہے ۔۔۔

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
تو آپ کی بات سے کون سی دانشمندی ٹپک رہی ہے؟ ویڈیو اچھل کر سامنے نہ آتی ہو، موجود تو ہوتی ہے۔ کوئی شخص لاوڈ سپیکر لگا کر کسی کی ماں کو گالیاں دے، جسے سارا محلہ سنے، اور وہ نابغہ کان بند کر کے مطمئن ہو جائے کہ میں نے تو سنا ہی نہیں، لہذ کوئی فرق نہیں پڑتا۔ریت میں سر دینے کا محاورہ یقینا آپ نے سن رکھا ہو گا۔ وہ ایسے ہی مواقع کے لئے بنا ہے۔

بھائی صاحب! مجھے تو آپ کے ایمان میں گڑبڑ محسوس ہورہی ہے، سپیکر پر اعلان؟ بخدا جس گستاخانہ فلم کی بنیاد پر یوٹیوب بند کی گئی وہ میں نے آج تک نہیں دیکھی، آپ کی بات سے لگ رہا ہے کہ آپ نے پوری فلم بڑے خشوع و خضوع سے دیکھی ہے، افسوس صد افسوس، آج کے مسلمان کی منافقت چیک کرو، خود ساری فلم دیکھتے ہیں اور پھر تلقین کرتے ہیں کہ یوٹیوب پر پابندی لگادو، میرا تو یہ ماننا ہے کہ جب تک ہم خود نہ دیکھیں کوئی ہمیں وہ فلم دیکھنے پر مجبور نہیں کرسکتا، پتا نہیں آپ کو کس نے مجبور کیا فلم دیکھنے پر۔ آپ نے کہا موجود تو ہوتی ہے؟ اگر آپ کے محلے میں کسی گھر میں کوئی "کافر" رہتا ہو تو کیا آپ وہ محلہ چھوڑ دیں گے، آپ کے ایمان کی استقامت تقاضا کرتی ہے کہ آپ فوراً سے پیشتر وہ محلہ چھوڑ دیں، کیونکہ وہ شخص آپ کے محلے میں موجود تو ہے نا؟ جو آپ کے پیغمبر کو تسلیم ہی نہیں کرتا۔
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
That's why entire world call us Jahils

If someone abuses my parents , I will ignore such a retard .... But Garatmand like u will certainly kill him [hilar]

So you saying if someone abuses Modi or Obama then he should be banned or killed ?
مجھے ملک نہیں دنیا کا پوچھنا چاہئے تھا، کہ کس دنیا میں رہتے ہو۔ورنہ اس دنیا میں تو گالی دینے پر مکہ ملنا عام سی بات ہے۔ یقین نہیں آتا تو فرانس واقعے کے بعد پوپ اعظم کا بیان ہی پڑھ لو، جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی میری ماں کو گالی دے تو بدلے میں مکا ملتا ہے۔ اب آپ یورپ میں رہنے والے عیسائی پیشوا کو تو جاہل نہیں کہو گے۔
اور دنیا ملک کی بحث چھوڑو، آپ یہاں فورم پر کسی کو گالی دوگے تو بین ہو جائو گے۔
 
Back
Top