یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کو منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون گرفتار

unaishaia.jpg

کراچی میں مختلف یونیورسٹیز میں طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق شہر قائد میں پولیس نے نوجوان نسل کو منشیات کی فراہمی سے برباد کرنے والے مافیا کی ایک کارندہ کو گرفتار کرلیا ہے، خاتون کراچی کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم بچوں کو منشیات فراہم کرتی تھی۔

پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کیا ، ملزمہ کے قبضے سے 2 کلو چرس ، آئس اور ایک لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع جامعات میں منشیات کی سپلائی دیتی تھی اور اس مقصد کیلئے وہ کم عمر بچوں کا استعمال کرتی تھی،

پولیس نے خاتون او ر اس کے ساتھی سے منشیات فروشوں کے گروہ، سپلائرز سے متعلق بھی مزید تفصیلات حاصل کرنا شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون اس سے قبل بھی چار مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے جبکہ اس کا ساتھی6 بار جیل کی ہوا کھا چکا ہے اور اس پر چھ مقدمات بھی قائم ہیں۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
Abhi unknown number se call aye ge, isse bhi bachane ke liye.
یہ کام بنا کسی بڑی پارٹی کے ممکن ہی نہیں ،اور اس میں ڈریکٹ ،ایم این اے ،،ایم پی اے ،،،ملوث ہونگیں ،الیکشن میں ٹکٹوں کی مد میں جو دس پندرا کروڑ حمزہ ،شہباز کو دیا جاتا ہے وہ انہی ،نشئی ،طالب علموں کی ہی مرہون منت ہو سکتا ہے
😁
تھوڑا زیادہ لگیں پڑھنے میں تو ہضم کریں
-

باقی سو باتوں کی ایک بات یہی ہے کے آنا فون ہی ہے
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Last Para worth of quoting. Arrested four times before so again this time means just to show efficiency on papers and increase the rate for protection.