یونیورسٹیوں پر جنات کا قبضہ

سہیل خانزادہ

Minister (2k+ posts)

پچھلے ہفتے کومسیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جو کہ پاکستان کی بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے کہ اسلام آباد کیمپس کے شعبہ ہومینیٹیز کے زیر اہتمام ایک ورکشاپ جنات اور کالا جادو کے نام سے منعقدہوئی۔ مہمان سپیکر راجہ ضیاء الحق تھے جن کے متعلق بتایا گیا کہ وہ روحانی کارڈیالوجسٹ، کالی بلاؤں اور دوسرے عملیات کے ماہر ہیں۔ وہ اتنے مقبول
ہیں کہ اخبار میں چھپی تصویر کے مطابق ہال طالب علموں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

انہوں نے جنات اور کالے جادو کے جواز میں ایک دلچسپ دلیل دی۔ راجہ صاحب نے ان دیکھی مخلوق کو تین اقسام میں تقسیم کیا۔ ایک جو اڑتی ہیں، دوسری وہ جو حالات کے مطابق اپنی شکل و صور ت تبدیل کرتی ہیں اور تیسری وہ جن کا مسکن تاریک جگہیں یا کوڑے کے ڈھیر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ان کا وجود نہیں ہے تو پھر ہر سال ہالی ووڈ بھاری سرمائے سے ڈراؤنی فلمیں کیوں تیار کرتا ہے ۔

ذرا ٹھہریے کیا یہ دلیل آپ کو مجبورکرتی ہے کہ ہالی وڈ کی مقبول چڑیلیں ، بدروحیں اور عجیب الخلقت جانور، خیالی کی بجائے حقیقت میں وجود رکھتے ہیں۔ یقیناًاس طرح کا بچگانہ دعوے کو ہال میں موجود کوئی بھی آسانی سے چیلنج کر سکتا ہے۔ لیکن ایسے مواقع پر منتظمین کی کوشش ہوتی ہے کہ مبلغ کی تین گھنٹے کی تقریر میں کوئی خلل نہ پڑے اور وہ اپنی بات بغیر کسی مداخلت کے مکمل کرے۔

اب آگے کیا ہونا چاہیے؟ شاید کومسیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، جنات پر مشتمل ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک تشکیل دے سکتی ہے یا پھر ایسے جناتی میزائل تیار کر سکتی ہے جو راڈار میں نظر نہ آئیں۔ جنات پر مشتمل کیمسٹری کے ذریعے بہت سے کام کیے جا سکتے ہیں۔ جنرل ضیاء کے دور میں جنات سے بجلی پیدا کرنے کا مشور ہ بھی دیا گیا تھا۔ یہ مشورہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سینئر ڈائریکٹر نے دیا تھا کہ جنات کی مدد سے ایٹمی اور کوڑا کرکٹ سے ایندھن تیار کیا جا سکتا ہے۔

اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد کوئی نئی بات نہیں۔ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اس طرح کے روحانی سپیکرز بلائے جاتے ہیں۔ جو موجودہ سائنسی علم سے ماورا علم بیان کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کی ایک میٹنگ کا موضوع تھا آدمی کے آخری لمحات۔ پوسٹر میں دکھایا گیا کہ ادھیڑ عمر کا شخص پرانی کشتی میں قبرستان سے گذرتا دکھایا گیا ہے ۔ حسب معمول ہال طالب علموں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا(جیسا کہ مجھے بتایا گیا تھا)۔اس لیکچر میں مرنے کے بعد کی زندگی کوکچھ خاکوں کی مدد سے سمجھایا گیاتھا۔ اس اطلاع کا ذریعہ شاید وہ خفیہ ایس ایم ایس تھے جو سپیکر کو قبر کے اندر سے بھیجے گئے تھے۔

کوئی یہ سوچ سکتا ہے کہ پاکستان کی مہنگی ترین یونیورسٹی ایسی خرافات سے پاک ہو گی۔ لمز یعنی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ملک کی مہنگی ترین یونیورسٹی ہے اس کا سکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ امریکی ڈالرز کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ یہاں کوئی سنجیدہ کام ہو گالیکن لمزکے کئی پروفیسر سائنسی سوچ کا مذاق اڑاتے ہیں۔
اتفاق سے اس سال کے شروع میں مجھے یہاں ہومینیٹیز کے ایک پروفیسر صاحب کا لیکچر سننے کا موقع ملا ۔ اس لیکچر کی خاص بات سائنس پر لعنت ملامت کرنا تھی۔انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ وہ فزکس نہیں جانتے ۔ انہوں نے پیشہ ور ناقد کے طور پر سائنس کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور پھر دعویٰ کیا کہ 1923 میں فزکس کا نوبل پرائز جو رابرٹ میلیکان کو دیا گیا تھا وہ اس کا حقد ار نہیں تھا کیونکہ یہ انعام منظور نظر افراد کو دیا جاتا ہے۔

E= mc2 ابھی میں حیران پریشان یہ لیکچر سن رہا تھا کہ اتنے میں پروفیسر صاحب نے آئن سٹائن کی مشہور مساوات
کو غلط ثابت کرنا شروع کیا تو میری پلکیں جھپکنا بند ہو گئیں اور ایسا لگا کہ دل کی دھڑکن رک گئی ہے۔ ایٹم بم پھٹے گا یا نیو کلیئر ری ایکٹر کتنی بجلی پیدا کرے گا تو کیا ہو گا؟یقیناًیہ کام جنات کا ہوگا۔ لیکن وہ ایسے دعوے کرنے میں اکیلے نہیں ہیں۔

لمز کے بیالوجی کے شعبہ صدر نے تمام فیکلٹی کو ایک ای میل بھیجی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ قرآنی آیات کی تلاوت کرنے یا سننے سے جینز اور میٹابولائیٹ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور تجویز دی کہ ہسپتالوں میں آڈیو وژول کمرے بنائے جائیں تاکہ اس مرض کے مریضوں کا علاج کیا جا سکے۔

مغربی سائنس سے توجہ ہٹانے کے لیے پچھلے ماہ لمز نے پاکستان کے ایک اعلیٰ اور قابل ترین میتھ میٹیکل فزسسٹ کو اس کی مدت ملازمت پورے ہونے سے پہلے ہی فارغ کر دیا ۔خوش قسمتی سے اس کا کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اسے جلد ہی ہارورڈ، پریسٹن یا ایم آئی ٹی( جہاں سے اس نے پی ایچ ڈی کی تھی) میں جاب ملنے والی ہے۔

مافوق الفطرت اور سازشی نظریات کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اس لیے یہ بات حیران کن نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کی سب سے بڑی پبلک یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ نائن الیون کا واقعہ امریکہ نے خود کروایا تھا۔ اپنے اخبار ی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ دنیا کا تمام معاشی نظام ، مانٹی کارلو میں مقیم یہودی کنٹرول کر رہے ہیں۔

آپ کو بہت جلد اس طرح کی مزید سازشی تھیوریاں سننے کا موقع ملے گا۔ کیونکہ مشہور زمانہ زید حامد، سعودی عرب کی جیل میں کئی سال کی قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سے بچ کر پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں اور جلد ہی یہ شعلہ بیان مقرر پہلے کی طرح پاکستان کے تعلیمی اداروں کا دورہ کرتے نظر آئیں گے۔

ہمارے تعلیمی اداروں میں بغیر دلیل اور سائنس مخالف رویوں کی بھر مار ہے۔ہوسکتا ہے آپ کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہو۔ نہیں بالکل نہیں۔ ایک لمحے کے لیے سوچیں ۔ سائنس کو غلط ثابت کرنا بہت آسان ہے ۔ سائنس کو رد کرنے کا مطلب ہے آپ بہت بڑی ذہنی مشقت اور مشکل کام سے بچ جاتے ہیں یعنی فزکس اور میتھ سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ سائنس کو برا بھلا کہنا آسان ہے بہ نسبت اس کو سمجھنا۔

اس کے بہت سے فائدے ہیں ۔ ذہنی معذوری جیسے کہ ہسٹریا ، نیورو سرجن یا کلینکل سائیکالوجسٹ کے بغیر آپ جنات کی مدد سے اس کا علاج کر سکتے ہیں۔ ایک مقامی پیر بھی یہ علاج کر سکتا ہے۔ آپ کو میٹرولوجی سائنس پڑھنے کی بجائے جنات کے ذریعے ہوا کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور زلزلوں کی تحقیق کرنے کی تو کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ تو ہمارے غلط اعمال کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

جہاں تک عام سے کھلونوں یا اوزار جیسے کہ کمپیوٹر اور سیل فون کا معاملہ ہے، تو یہ ہم اپنے سعودی بھائیوں کی طرح، ہمیشہ ایپل، سام سنگ اور نوکیا کے خریدیں گے۔ کوئی پیسے کی بھوکی زنگ زینگ زونگ کمپنی سیل فون چلانے کے لیے پاکستان میں اپنانیٹ ورک قائم کر لے گی۔ ٹیکنالوجی یا کوئی چیز ایجاد کرنے جیسا گندہ کام ہم نے چینیوں، امریکیوں اور یورپین کے لیے چھوڑ دیا ہے۔ ان کے جنات کو معلوم ہے کہ اپنا کام کیسے کرنا ہے۔

پاکستان کے تعلیمی اداروں کو روشن خیالی کا منبع ہونا چاہیے۔کھلے ذہن کے ساتھ نئی سوچ کو جگہ دینی چاہیے۔ نہیں تو یہ جانوروں کا باڑہ بن کر رہ جائیں گے۔ ذہنی طور پر سست اور نالائق پروفیسروں کی فوج کو ایسے طالب علموں کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کی ہر بات پر سوال اٹھانے یا چیلنج کرنے کی بجائے اس پر سر تسلیم خم کریں ۔ وہ یہ جانتے ہیں کہ مافوق الفطرت اور خیالی واقعات سنا کر 20 سے 25 سال کے نوجوانوں کو موت کا خوف دلا کرڈرایا جا سکتا ہے۔

تعلیمی اداروں میں اس طرح کے لیکچرز کے انعقاد کا مطلب ہے کہ پاکستان کی ثقافتی اور سماجی دانش مندی کا زوال تیز تر ہورہا ہے۔

ڈاکٹر پرویز ہود بھائی -
 
MaenChaeyNahiPeeta

MPA (400+ posts)
Ever wonder why science is going down in Pakistan?

the physicist are all busy in scolding Islam, Pakistan and Pakistanis?

BTW : Shall a muslim be allowed to intervene into hindu/christian/sikh religious belief. No? they how come a parsi can do that to ISlam?

P.S. The above post shall be previewed in the context of orignal post
 
TylerDurden

MPA (400+ posts)
I thought that thread starter wrote this and i was about to comment on it but then at the end i saw the writer's name and i was like ....

REHNNN DAY
 
Omrkhan

Minister (2k+ posts)
It seems seaker Raja Zia has used Info of Scholar Bilal Abu Ameenah Philips. Quran says that Jinns and Back Magic exists, so they exist.

Case closed.
 
Omrkhan

Minister (2k+ posts)
Ibaadat before fajr and 15/20 min after gives so much Tranquility that's it's out of this world. Do It and believe.
Best form of meditation.
 
Athra

Senator (1k+ posts)
I thought that thread starter wrote this and i was about to comment on it but then at the end i saw the writer's name and i was like ....

REHNNN DAY

تھریڈ سٹارٹر نے تھمب نیل میں ایک چو کھٹا لگایا تو ہے وہ نظر نہیں آیا آپ کو
 
Exnooni

Minister (2k+ posts)

مغربی سائنس سے توجہ ہٹانے کے لیے پچھلے ماہ لمز نے پاکستان کے ایک اعلیٰ اور قابل ترین میتھ میٹیکل فزسسٹ کو اس کی مدت ملازمت پورے ہونے سے پہلے ہی فارغ کر دیا ۔خوش قسمتی سے اس کا کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اسے جلد ہی ہارورڈ، پریسٹن یا ایم آئی ٹی( جہاں سے اس نے پی ایچ ڈی کی تھی) میں جاب ملنے والی ہے

دو سال ہو گے ہیں اپ کو فارغ کیے. اپ کو جاب ملنی والی ہے؟

خدا کا خوف کرو

جس انداز میں ھودبھائی نے یہ سارا ڈرامہ کیا ہے، اس سے تو یہ لگ رہا ہے کہ بہت تپا ہوا ھے لمس سے نکالنے پر
کہاں سے تمہید بھاندی اور کیا نتیجہ نکالا

واہ ھود بھائی واہ

اس بندے کی ابی کوئی قابل ذکر کنٹریبوشن ابی تک؟

khalilqureshi

Senator (1k+ posts)
This Hood Bhai should be asked few questions.

Q 1. Do you believe in God. Answer should be Yes or No.
Q 2. Are you Muslim. Answer should be Yes or No.
Q 3. Do you believe in Quran. Answer should be Yes or No.
If all answers are in yes, then does he believe in Jin or not as Quarn positively point to the existence of Jins and being a Muslim no one can deny this or even show any suspicion. Answer should be Yes or No.
If he still say No, then his all first answers are lies. White lies.
 
سہیل خانزادہ

Minister (2k+ posts)
Ever wonder why science is going down in Pakistan?

the physicist are all busy in scolding Islam, Pakistan and Pakistanis?

BTW : Shall a muslim be allowed to intervene into hindu/christian/sikh religious belief. No? they how come a parsi can do that to ISlam?

P.S. The above post shall be previewed in the context of orignal post

You are an ***. Ayone who speaks rationale is Ahmdi, Qadyani, Parsi, Yahoodi and what not.
I'm sure you've not read the article, but jumped to spew your venom.

Anyways, let me tell you that Pervez HoodBoy belongs to "Ismaili" cult ( a branch of Islam), but , at his very young age, felt that ''Ismaili-izm'' was not a proper way of life, so abandoned it despite the outrage of his family and accepted 'Proper Islam". If you want to criticize hi, do it, but involving his belief is the least mean thing anyone could do.

Here is an excerpt from PHB interview.

"
My father, however, was not very comfortable with this. He considered the Agha Khani System as exploitative. His rebellious nature influenced all the children so we did not grow up as traditional as our cousins did. At the age of twelve I began to feel the first elements of rebellion within me. My elder sister was quite uncomfortable with the tradition of praying and fasting. Her discomfort was passed on to me and I rebelled against Ismaili-ism. I remember declaring in my home that Agha Khan was a fraud. That outraged my parents. One day while they were away, I took down all the photographs of Agha Khan from the whole house and smashed them and after smashing them I ran away from home for one day. I was forgiven later on as they were upset about my being away. This was my conversion into proper Islam................"
 
Reason

Minister (2k+ posts)
So in order to be a scientist, you have to be a muslim?? cuz he is talking about science education, not Tafseer-e-Quran.
 
Sphere Manisfest

رہنے دیں خان صاحب. جب ہماری قوم اور یوتھ نے جہالت پہ اکتفا کر ہی لیا ہے تو ڈاکٹر ھود بھائی جیسے پڑھے لکھوں کی کہاں جگہ بنتی ہے. اسلام بیچ میں آ جاتا ہے. ہاں بچے کو ١٠٢ بخار ہو یا موذی بیماریوں سے نجات دلانی ہو تو ویکسینیشن کے لئے بھاگتے ہیں. اس وقت نہ سوره رحمن کا دم یاد آتا ہے، نہ پیر صاحب کی پھکی، نہ ارتقا پہ بحث.
 
Afraheem

Senator (1k+ posts)
جناب محترم عرض ہے کسی بھی چیز کی انتہا پر چلے جانا زھر ہے ایسے ہے مذہب اور سائنس کو ایک دوسرے کی ضد بنا کر ہم آگئیں ہے ملک میں دو طبقے پیدا کر لیے ہیں ایک وہ جن شلواریں نظر نہیں آتیں اور ایک وہ جن کے دوپٹے نظر نہیں اتے
ایک حافظ قرآن فیزیست کیوں نہیں بن سکتا مدرسوں کے اندر دولے شاہ کے چوہے تو تیار ہو رے ہیں بو علی سنا اور البیرونی نہیں
سکول کے اندر دنیا کا علم تو سکھایا جاتا ہے مگر قرآن اور حدیث کی زبان عربی کو بوجھ بنا دیا گیا جس کی وجہ سے آج کا مسلمان نماز جنازہ بھی نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہے سمجھ سکتا ہے
مدرسے بمبار پیدا کر کرے ہیں اور سکول ذہنی گھدے جو آگے چل کر ایک اور جانور کو ووٹ دے کے اپنی ہے جان عذاب میں دال رے ہیں اسلام نے کبھی بھی تارک دنیا کا سبق نہیں دیا یہ ملا نے مرغی حرام کر دی ہے
 
Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

پہلے یہی حضرات عوام کی جہالت کا رونا روتے رہتے ہیں ، یہاں تک کہ یونیورسٹیوں کی بھی درگت بنا دیتے ہیں

پھر کہتے ہیں کہ جمہوریت نہ ہونے کے سبب اس ملک کا یہ حال ہے

اب بندہ عقل کو تھوڑی سی زحمت دے، اور پوچھے ان سے کہ ہود بھائی جی ، اس ملک میں ( جہاں عوام ، دین کی نہیں بلکہ دیندار ہونے کے دعویداروں کی اندھی تقلید کی قائل ہے) آپ کہتے ہیں کہ عوام کی جمہوریت قائم کرنی چاہیئے
یہاں اسی عوام کی اکثریت ان عاملوں اور بابوں کی شیدائی ہے

یا تو تسلیم کریں کہ یہ قوم (درحقیقت ہجوم) جمہوریت کے لائق نہیں، یا پھر اسی عوام کی اکثریت کے شوق پر تنقید نہ کریں
دو متضاد باتیں ہیں یہ
 
Chaudhry_1960

Minister (2k+ posts)
Ever wonder why science is going down in Pakistan?

the physicist are all busy in scolding Islam, Pakistan and Pakistanis?

BTW : Shall a muslim be allowed to intervene into hindu/christian/sikh religious belief. No? they how come a parsi can do that to ISlam?

P.S. The above post shall be previewed in the context of orignal post

is hoodbhoy a parsi ? That can't be because he used to be a jamatia during his student days, by the way, making electricity with the help of jinnat, ha ha what a big bongi,
 
Chaudhry_1960

Minister (2k+ posts)
ٹھیک ہی تو ہے کہ ساری ایجادات جن سے انسانوں کو فائدہ ہوتا ہے ان سب کے موجد مسلمان جاہل پیر ہی تو ہیں باقی دنیا ساری فراڈ ہے,
 
NCP123

Minister (2k+ posts)
Buss....ye bunda apni MIT ki degree ku bechta hey.....khud sirf politics kerta hey......ye QAU mein chairman physics dept. raha aur ju andheair nagry es ne machai...merit ke naam per uss ka result ye hey ke QAU physics dept mein mostly CHOLEY BECHNEY WALEY professor buney hein........jin ku job nahi miltee thee un ku es ne favoritism ke naam per bhertii kerwaiya..............LUMS mein ye science aur religion jaisey subject parhana chataa thaaa.....unhon ne es ku nikala tu ub cheekh raha hey....jahan ye camera dekhta hey.......khara hu jata hey...jaisey es ku science ke elwa, world politics ka bhi paat hey, economics ka bhi expert hey, har cheez ka es ku pata hey sewaiy khud science kerney kaa.........baatein jitni marzii ker wa lou.........QAU ke HUTS per beth ker ye bunda knowledge hasel kerta raha ....ub aap dekh lein wahan keya knowledge milta hey..................Mein ye nahi kehta ke ye JINNAAT ka lecture theek hey....zaher jenaab jub aap jaisey loug universities ke adminitrators rehay houn tu waha ya tu Jinnat waley loug lecture dein gey ye pher AYYAAN Ali lecture de gii.....................science tu kayenaat ka ilm hey es ka Mughrab ya Mushraq se key matlab....ye kayenaat ka ilm hasel sub ku kerna chaheye sur es per ghour bhi kerna chaheye aur es mein TEHQEEQ bhi kerna cheheye .........sirf SIASAT kerney kaam naa cahlou......cheap popularity ke wastey....
 
Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)
by the way, making electricity with the help of jinnat, ha ha what a big bongi,

Yes. This happened in Zia era. It was Sultan Bashir ud Din Mehmood who was working in Atomic Energy Commission and later became mulla and writer of book on Islam and Science. He seriously submitted a well written proposal for Gen. Zia and Pakistan Science Foundation for researching into capturing Jinnat and make electricity out of them coz Quran says Jinnat are made of fire and they must be possessing great amount of energy. Lolz.
 
Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)

پہلے یہی حضرات عوام کی جہالت کا رونا روتے رہتے ہیں ، یہاں تک کہ یونیورسٹیوں کی بھی درگت بنا دیتے ہیں

پھر کہتے ہیں کہ جمہوریت نہ ہونے کے سبب اس ملک کا یہ حال ہے

اب بندہ عقل کو تھوڑی سی زحمت دے، اور پوچھے ان سے کہ ہود بھائی جی ، اس ملک میں ( جہاں عوام ، دین کی نہیں بلکہ دیندار ہونے کے دعویداروں کی اندھی تقلید کی قائل ہے) آپ کہتے ہیں کہ عوام کی جمہوریت قائم کرنی چاہیئے
یہاں اسی عوام کی اکثریت ان عاملوں اور بابوں کی شیدائی ہے

یا تو تسلیم کریں کہ یہ قوم (درحقیقت ہجوم) جمہوریت کے لائق نہیں، یا پھر اسی عوام کی اکثریت کے شوق پر تنقید نہ کریں
دو متضاد باتیں ہیں یہ

درست نکتہ اٹھایا آپ نے دوست. میرے ذاتی خیال میں جمہوریت سے زیادہ اور جمہوریت سے پہلے صحیح تعلیم ضروری ہے. ورنہ عوام نے یہی کوڑا کرکٹ اکھٹا کرنا ہے اسمبلیوں میں. میں ڈاکٹر ھود بھائی کی بہت قدر کرتا ہوں. سائنسی دنیا کی بہترین ستائش، ایوارڈز اور ایم آئ ٹی سے بچلرز، ماسٹرز، پی ایچ ڈی معمولی کارنامے نہیں. ہمارے یہاں تبصرہ نگاروں کی شاید سات نسلیں بھی ایم آئ ٹی کے گیٹ کے سامنے سے بھی نہ گزر سکیں کہ بات میرٹ اور قابلیت کی ہے.
ہاں ڈاکٹرھود بھائی کے سیاسی اور سماجی خیالات سے مجھے بھی شدید اختلاف ہے. بصد احترام انہیں نیوکلیئرفزکس اور پاکستان میں فزکس کی ترقی اور تعلیم پر دھیان دینا چاہیے. یہی کم ڈاکٹرعبدل قدیر خان کو بھی کرنا چاہیے تھا میٹلرجی کی فیلڈ میں. اب ہر کوئی تو بل گیٹس نہیں ہوتا کہ سوفٹ ویر جینیس بھی ہو اور فلنتھروپی جینیس بھی.
تھریڈ سٹارٹر نے بحرحال جو کالم شیر کیا ہے وہ بلکل صحیح ہے اور میں ڈاکٹر ھود بھائی کی تائید کرتا ہوں. یونیورسٹیز کو کم از کم اس طرح کی جہالت نہیں پھیلانی چاہیے. کامسیٹس کی مذمت.
 
crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
This Hood Bhai should be asked few questions.

Q 1. Do you believe in God. Answer should be Yes or No.
Q 2. Are you Muslim. Answer should be Yes or No.
Q 3. Do you believe in Quran. Answer should be Yes or No.
If all answers are in yes, then does he believe in Jin or not as Quarn positively point to the existence of Jins and being a Muslim no one can deny this or even show any suspicion. Answer should be Yes or No.
If he still say No, then his all first answers are lies. White lies.

His biggest problem is that he would accept it from a scientist that probably the Alien life exists somewhere in the universe.
He would accept that this Alien life would be completely different from the human and could be in odd shapes, sizes, colors etc.
But tell him Jin exists in the Universe and he would go mental, like he did in this article.

IF you say to him that there are other dimensions, he would agree.
Tell him that Jin could be living in a different dimension, he would go bissark.
This is his problem.
 
Back
Top