اسلام آباد: یونان میں پاکستانی سفارت خانے نے کشتی متاثرین کے لیے رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یونان کے پانیوں میں ڈوبنے والی کشتی کے متاثرہ خاندانوں کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے رابطہ نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔
متاثرین یونان میں پاکستانی سفارت خانے کے ایمرجنسی نمبر 00306943850188 پر رابطہ کر سکتے ہیں، یونان میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کے نمبر 00306947656932 پر بھی متاثرین رابطہ کر سکتے ہیں۔ 00306955160682 اور 00306955160098 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کے ای میل ایڈریس [email protected] پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Source