یورپ کا مالیاتی بحران سپین کے دروازے پر

c4cheema

MPA (400+ posts)
یورپ کا مالیاتی بحران سپین کے دروازے پر

آخری وقت اشاعت: ہفتہ 9 جون 2012 ,* 13:51 GMT 18:51 PST

120525141114_jp_bankia304x171_nocredit.jpg

یورپ میں حکومتیں جاری مالیاتی بحران پر قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

یورو زون ممالک کے وزرائے خزانہ سپین میں پھیلتے ہوئے مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں سپین کے بینکوں کے لیے امدادی قرضوں کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
بی بی سی کو یورپی یونین کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سپین کی جانب سے امداد کی سرکاری درخواست آئندہ دو روز میں کی جا سکتی ہے۔
اسی بارے میں

ابھی تک سپین ان اطلاعات کی تردید کرتا رہا ہے کہ اس کے بینکوں کی امداد کے لیے یورپی سطح پر معاملات طے کرنے کے قریب ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ سپین کے بینکوں کو کم از کم چالیس ارب یورو کی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ان کے جائزے کے مطابق سپین کا مالیاتی سیکٹر ایک اچھے طریقے سے چلایا جا رہا ہے تاہم یہ خطرات سے ابھی تک باہر نہیں۔
وزرائے خزانہ کے اجلاس کا ہفتے کو شروع ہونے کا امکان ہے۔
پرتگالی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے یوروپین سنٹرل بینک کے نائب صدر ویتر کونستانچیو کا کہنا تھا ’یہ بات متوقع ہے کہ سپین اپنے بینکوں کو سرمایہ فراہم کرنے کے لیے امداد کی درخواست کرئے۔‘
سپین میں موجود بی بی سی کے ٹوم برریج کا کہنا ہے کہ سپین پر دباؤ ہے کہ وہ آئندہ ہفتے کے آخر میں یونان میں انتخابات کے نتیجے سے پیدا ہونے والی ممکنہ غیر یقینی صورتحال سے پہلے ہی اپنا فیصلہ کر لے۔
تاہم سنیچر کی صبح سپین کی حکومت نے اپنا موقف ایک بار پھر دہرایا تھا کہ اسے اپنے بینکوں کو بچانے کے لیے بیرونی امداد کی ضروت نہیں۔
سپین کی وزارتِ اقتصادی امور کی ایک ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ابھی تک (اس موقف میں) کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
سپین کے وزیراعظم ماری آنو راہوئے نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ کوئی فیصلہ تب تک نہیں کیا جائے گا جب تک سپین کے بینکاری نظام پر جاری ایک تفصیلی جائزہ مکمل نہیں ہوجاتا۔ اس جانچ پڑتاک کے نتائج دو ہفتے بعد متوقع ہیں۔ اس جائزے سے یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ سپین کے بینکوں کو کل کتنی رقم درکار ہے۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق چونکہ سپین پہلے ہی سخت کفایت شعاری کے اقدامات کر چکا ہے، کوئی بھی ممکنہ امداد زیادہ شرائط کے ساتھ نہیں دی جائے گی۔ یونان، پرتگال اور آئرلینڈ کو دی گئی امداد کے ساتھ شرائط لاگو تھیں۔ .
 
Last edited by a moderator:

barca

Prime Minister (20k+ posts)
بہت برے حالات ہیں سپین کے آجکل . اور اگلے پانچ سال ایسے ہی رہے گے
 
insaf-seeker

Minister (2k+ posts)
بہت برے حالات ہیں سپین کے آجکل . اور اگلے پانچ سال ایسے ہی رہے گے

Bhai sahab mein tao kehta hun Pakistan he a jao at least financial crisis nahin ata yahan kabhi, jitnay paisay ki zarorat hoti hai hakumat print ker leti hai :)
 
c4cheema

MPA (400+ posts)
بہت برے حالات ہیں سپین کے آجکل . اور اگلے پانچ سال ایسے ہی رہے گے

g barca bai ya Maria Cristina (Barcelona Metro) ka passs koon se strike chal rahi ha ...
bari gandi ganday sign board utaee hotay hain or majal ha media pa kuch dikhaeen
 
c4cheema

MPA (400+ posts)
Bhai sahab mein tao kehta hun Pakistan he a jao at least financial crisis nahin ata yahan kabhi, jitnay paisay ki zarorat hoti hai hakumat print ker leti hai :)

100% sahi baat kahi bai na
laken masla ya ha ka jab Pakistan atay hain to loog kahtya hian ka pagal ho europe choor ka a rahay ho
magar ab europe hood hi dikhay da ker nikaly to ghar ko aeen gay
 
insaf-seeker

Minister (2k+ posts)
100% sahi baat kahi bai na
laken masla ya ha ka jab Pakistan atay hain to loog kahtya hian ka pagal ho europe choor ka a rahay ho
magar ab europe hood hi dikhay da ker nikaly to ghar ko aeen gay

you are always welcome , bus wapisi per thori si bijli lay ana, wo wali nahin jo kehti hai keh "bijli bhari hai meray ang ang mein" :)
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)
g barca bai ya Maria Cristina (Barcelona Metro) ka passs koon se strike chal rahi ha ...
bari gandi ganday sign board utaee hotay hain or majal ha media pa kuch dikhaeen

ماریا کرسٹینا کی طرف آجکل میرا جانا نہیں ہوا کل ہمارا میچ ہے پلاؤ ریال دیکھ کر پتا لگے گا .ویسے آجکل سٹوڈنٹ آتو نامو والے امپریسے نسان کار والے پنشن والے ٹرانسپورٹ والے سب ہرتال کرتے رہتے ہیں ،،یہ ننگا گروپ کونسا ہے اس کا پتا نہیں
 
Back
Top