یورپ جانے کی کوشش کرنے والے کتنے ہزار پاکستانی لیبیامیں قید ہیں؟

10lebaiaiqaidpak.jpg

پاکستانی شہری لیبیا کی جیل میں بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں: ویڈیوپیغام

ملک کے روشن مستقبل اور ترقی کے ضامن نواجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان میں جاری معاشی بحران اور مہنگائی وبے روزگاری میں اضافے کے باعث امریکہ، برطانیہ، ویدگر یورپی ممالک میں جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یورپی ممالک میں زندگی گزارنے کے خواب دیکھنے والے نوجوانوں کے ملک سے باہر جانے کے رحجان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے لیے جائز وناجائز ذرائع کو استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستان سے کچھ عرصہ قبل اچھے مستقبل کے خواب سجائے غیرقانونی طور پر لیبیا سے اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے بہت سے پاکستانی شہریوں کے شمالی افریقہ کے ملک لیبیا کی جیل میں قید ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پاکستان سے غیرقانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے بہت سے پاکستانی شہری لیبیا کی جیل میں بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

جیل میں بدترین زندگیاں گزارنے والے پاکستانی شہریوں نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کیلئے یورپ جانے کے خواہشمند افراد کسی ایجنٹ مافیا پر بھروسہ نہ کریں۔ ہم 25،25 لاکھ روپے دے کر اٹلی آئے تے لیکن یہاں ہمیں گرفتار کر لیا گیا اور اب واپس گھر بھیجنے کیلئے 9،9 لاکھ روپے طلب کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی شہریوں نے بتایا کہ جیل میں گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، صرف ایک وقت کھانا دیا جاتا ہے جبکہ 15 سے زائد پاکستانی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہاں پر ہمارے ساتھ 3 ہزار سے زائد پاکستانی جیل میں قید ہیں جو یہاں لاوارث پڑے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں واپس پاکستان لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں لیبیا کی جیل میں قید ایک پاکستان شہری امان اللہ کے بھائی احسان اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی اپنے بہتر مستقبل کی خاطر لیبیا کے راستے اٹلی جاتے ہوئے ایک ماہ پہلے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عثمان نامی ایجنٹ جس کا تعلق حافظ سے ہے وہ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
or hazif munir ki randi maan qaum ke tax ke paisay se kahin massage kerwa rehi ho gi kisi kaalay se
 

Back
Top