ہوشیار! یہ ایپ ہے خطرناک

Uncle Q

Minister (2k+ posts)
ہوشیار! یہ ایپ ہے خطرناک

11011777_476360925856424_7159842343540032401_n.jpg



مختلف ضروریات کے تحت ایپس ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں، مگر بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ بعض ایپلی کیشنز کی ڈاؤن لوڈنگ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، کیوں کہ انھیں ڈاؤن لوڈ کرنے سے ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے۔
حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ایپلی کیشن بھی اسی نوعیت کی ہے۔ ان فرینڈ الرٹ کے نام سے بنائی جانے والی یہ ایپ آپ کو آگاہ کرتی ہے کہ کو کس نے آپ کو فیس بک پر ان فرینڈ کردیا ہے۔ اس ایپ کے بارے میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ اس کے ذریعے اسے استعمال کرنے والے یوزر کا ڈیٹا حاصل کرلیا جاتا ہے۔ یوزر کو یہ بتانے والی یہ ایپلی کیشن کہ اسے کس نے اپنی ایف بی فرینڈ لسٹ سے خارج کردیا ہے، بلامعاوضہ ہے، اس لیے یوزرز کے لیے مزید پُرکشش ہے۔

یہ ایپ اپنی سہولت فراہم کرنے سے پہلے آپ سے سائن ان ہونے کو کہتی اور آپ کا پاس ورڈ معلوم کرتی ہے۔ اس کا انکشاف کرتے ہوئے انٹرنیٹ سیکیوریٹی فرم MalwareBytes کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو استعمال کرنے والے یوزر کی login credentials (آئی ڈی اور پاس ورڈ) براہ راست فیس بک کو نہیں بھیجی جاتی، بل کہ yougotunfriended.com کو بھیجی جاتی ہے۔

ان فرینڈ الرٹ نامی یہ ایپ اشتہارات ڈسپلے کرتی ہے اور استعمال کنندہ یوزر کے کمپیوٹر میں نقصان دے سوفٹ ویئر بھی انسٹال کرسکتی ہے۔ مزید خطرناک بات یہ ہے کہ یہ ایپلی کیشن فیس بک کی ایپس لسٹ میں نظر نہیں آتی، چناں چہ آپ اسے استعمال میں لاکر بہ آسانی بھول جاتے ہیں کہ کوئی آپ کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

آن لائن سیکیوریٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے یوزر اس سے نجات حاصل کرلیں اور اپنا پاس ورڈ تبدیل کرلیں۔ اس ایپلی کیشن کی جگہ فیس بک کے صارفین ان فرینڈ ہونے سے آگاہی کے لیے اس طرح کی دیگر ایپس استعمال کرسکتے ہیں۔

http://www.express.pk/story/370693/
 

jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
whole world ???? is a place for superintendents not for afraid from them always use your mind 100 steps forward when its about information technology
 

Back
Top