ہنڈا نے "سوِک" کی ملک بھر سے بکنگ شروع کر دی، قیمتوں میں مزید اضافہ

civic-honda-222.jpg


کئی خبروں اور افواہوں کے دم توڑنے کے بعد ہنڈا اٹلس کار لمیٹڈ نے اپنی معروف سیڈان گاڑی سوک کے نئے 11وین جنریشن کے ماڈل کیلئے ملک بھر سے بکنگ شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے گاڑی کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے مزید اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد قیمتیں 61 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہیں۔

خبروں کے مطابق نئی سِوک تین اقسام میں دستیاب ہوگی۔ تمام ویریئنٹس میں ٹربو چارجڈ 1.5 لیٹر فور سلنڈر پیٹرول انجن ہے جو 180 ہارس پاور اور 240 نیوٹن میٹر ٹارک بناتا ہے اور اسے CVT آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے ملایا جاتا ہے۔ مقامی مارکیٹ کے لیے تینوں ویریئنٹس کے فیچرز کا اعلان ہونا باقی ہے۔ تاہم آفیشلی اعلان کے بعد ان کی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔

سوک 1.5 ٹربو LL-CVT کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار رکھی گئی ہے جس کی بکنگ کا آغاز صرف 12 لاکھ روپے سے کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد سوک 1.5 ٹربو M-CVT Oriel کی باری ہے جس کی قیمت 53 لاکھ 99 ہزار رکھی گئی ہے اور اس کی بھی بکنگ 12 لاکھ دے کر کی جا سکے گی۔


سب سے آخر میں آنے والے ویرینٹ میں سوک 1.5 ٹربو M-CVT ہے جس کی قیمت 50 لاکھ 99 ہزار ہے اور اسے بھی 12 لاکھ کی ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ بک کیا جا سکے گا۔ ان قیمتوں کے بعد سوک مقامی طور پر تیار ہونے والی سیڈان گاڑیوں میں سے سب سے مہنگی گاڑی بن جائے گی اس سے قبل ہونڈائی سوناٹا کو مہنگی گاڑی کہا جا رہا تھا۔

ہونڈا سوِک ایک کمپیکٹ فیملی سیڈان ہے جو ٹویوٹا کرولا اور ہنڈائی ایلانٹرا سے مقابلہ کرتی ہے، اور ان دونوں کے ساتھ اس کی قیمت کا تقریباً دس لاکھ روپے تک کا فرق ہے۔ اس طرح قیمت کا موازنہ کیا جائے تو اب سوک ایس یو وی کومپیکٹ کراس اوور کی کیٹگری میں شامل ہو چکی ہے حالانکہ ایس یو وی گاڑیوں کا سوک سے زیادہ فائدہ اور زیادہ آرادم دہ ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ایس یو وی گاڑیوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ سیڈان گاڑیوں پر انہیں ترجیح دیتے نظر آ رہے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ہونڈا مارکیٹ میں اپنی حریف کمپنیوں سے کس طرح مقابلہ کرے گی جن کی گاڑیاں اس سے کافی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
Stop buying Honda and toyota

only buy those companies that are manufacturing in Pakistan.
Honda and Toyota also manufacturing in Pakistan. they r not fool to offer this price. you will see CIVIC will maintain that charisma of "Civic me saab se ziada mari janay wali cheez me Break 2nd number p ha."