ہندوستان: لڑکی سے بدتمیزی پر فسادات،

barca

Prime Minister (20k+ posts)
ہندوستان: لڑکی سے بدتمیزی پر فسادات، کرفیونافذ

55af32e1db022.jpg

رانچی: ہندوستان کی ریاست جھار کھنڈ میں مسلمان لڑکیوں سے ہندو لڑکوں کی مبینہ بد تمیزی کے بعد فسادات شروع ہو گئے۔

55af3a9470c41.jpg
ابتک 130 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔۔۔ فوٹو: بشکریہ انڈیا ٹو ڈے

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست جھار کھنڈ میں جمشید پور کے علاقے مانگو میں دو

روز قبل سلمان خان کی فلم 'بجرنگی بھائی جان' دیکھ کر باہر نکلنے والی 3 لڑکیوں سے اوباش نوجوانوں نے اسکارف چھیننے کی کوشش کی۔

تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے لڑکیوں سے بد تمیزی کی کوشش کی جبکہ وہاں موجود افراد کی مداخلت کی اور اوباش لڑکوں کو منع کیا جس پر زبانی تکرار جھگڑے میں تبدیل ہو گئی اور اسی دوران ان لڑکوں کے حامی مزید افراد آ گئے جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔

تصادم کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ ہوئی فائرنگ بھی کی گئی۔
مقامی افراد کے مطابق کئی مسلمانوں کی جمشید پور کی مانگو مارکیٹ میں کپڑوں کی دکانوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے لیکن سرکاری ذرائع کے حوالے اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
ہندوستان کی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمشید پور میں دو روز سے جاری فسادات کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

اس علاقے میں آخری بار کرفیو 23 سال قبل 1992 میں فسادات کے بعد لگایا گیا تھا۔
55af3a9516abe.jpg
فسادات کے بعد 6 مقدمات کا اندراج کیا جا چکا ہے۔۔۔ فوٹو:بشکریہ ہندوستان ٹائمز
حالیہ فسادات کے دوران دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ 130 سے زائد افراد زخمی ہوئے

جن میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت کئی سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

حالات کنٹرول کرنے کے لیے سینٹرل ریزرو پولیس کی مزید 15 کمپنیاں جمشید پور میں تعینات کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق اب تک 6 ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا چکا ہے جن میں 150 افراد نامزد ہیں جبکہ اب تک 103 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ہندوستان کے ایک اور خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویشوا ہندو پریشد نے جمشید پور میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کے روز (آج) ہونے والی ہڑتال میں بھی کئی گاڑیوں اور دیگر املاک کو نذر آتش کیا گیا ہے۔
مسلمانوں کے اکثریتی علاقے منشی محلہ میں ایک مسجد پر بھی پتھراؤ کیا گیا، مقامی افراد کے مطابق پتھراؤ کرنے والے ویشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکن تھے۔
دوسری جانب ہندو مسلم اور عیسائی کمیونٹی کی جانب سے مشترکہ ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں فسادات کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ رگھوبر داس نے سارے واقع کی تحقیقات کے احکامات جاری کیے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ہندوستان میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور بد تمیزی کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسی طرح اقلیتوں پر بھی حملوں میں اضافہ ہوا ہے، قبل ازیں عیسائیوں کے ساتھ زیادتیوں اور دارالحکومت نئی دہلی میں چرچز پر حملوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعظم نرنیدر مودی پر ان کے گجرات میں وزیر اعلی ہونے کے دور میں مسلمانوں پر حملوں میں ملوث افراد کی سرپرستی کے الزامات تھے مگر بعد ازاں عدالت سے بری ہو گئے تھے۔

http://www.dawnnews.tv/news/1024170/
 
Last edited by a moderator:

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
Those guys who are raping their own religious girls in all over the India on daily bases if they are snatching some of the scarfs of other religious girls it was not a big crime .
The good and brave Hindus guys should come forward to save their own sisters from the rapist and bad Hindus guys .
Scarf snatchers from the Muslims sister will be punished by the good Muslim brothers.
Is there good and brave Hindus brothers left there in India ?
 
RAW007

Banned
bechare hindustani musalman , kaash ke pakistan chale gaye hote ,aman chain ki jindagi gujarti bangladesh aur karachi ki tarah .
 
nazrulislam

MPA (400+ posts)
bechare hindustani musalman , kaash ke pakistan chale gaye hote ,aman chain ki jindagi gujarti bangladesh aur karachi ki tarah .

my foot , we know how safe they are in pakistan , how they behaved with muslims in bangladesh .
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

حرکت تو لڑکوں کی غلط ہے ، لیکن لڑکیاں کون سا تبلیغی لیکچر سننے گئیں تھیں ، فلم سلمان خان کی، یہ ہی حال پاکستان میں بھی ہے ، جاؤں سینما میں اور الزام دوسروں کو دو ، پھر ہندو تو ہندو ہے ، مسلمان کیا کر رہے ہیں ،اس کا کوئی جواب نہیں
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
my foot , we know how safe they are in pakistan , how they behaved with muslims in bangladesh .

I think Qatil Haseena is doing well under the cover of Raw ?? India is ruling now there i wonder why our bangali brothers dont protest, Haseena is also killing inoocents there.
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)

حرکت تو لڑکوں کی غلط ہے ، لیکن لڑکیاں کون سا تبلیغی لیکچر سننے گئیں تھیں ، فلم سلمان خان کی، یہ ہی حال پاکستان میں بھی ہے ، جاؤں سینما میں اور الزام دوسروں کو دو ، پھر ہندو تو ہندو ہے ، مسلمان کیا کر رہے ہیں ،اس کا کوئی جواب نہیں
عورتوں کی مرضی وہ جدھر جائیں .آپ کو عورتوں کے ساتھ اظہار یکجہدی کرنی چاہیے تھی .نہ کہ ان کو فسادات کا قصوروار قرار دینا چاہیے تھا .اگر یہ بات ہے تو ذرا ہمت کرکے سینٹوراس میں آنے والی لڑکیوں کو چھیڑ کر دکھائیں پھر دیکھنا آپ کے ساتھ کیا ہوتا ہے
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
عورتوں کی مرضی وہ جدھر جائیں .آپ کو عورتوں کے ساتھ اظہار یکجہدی کرنی چاہیے تھی .نہ کہ ان کو فسادات کا قصوروار قرار دینا چاہیے تھا .اگر یہ بات ہے تو ذرا ہمت کرکے سینٹوراس میں آنے والی لڑکیوں کو چھیڑ کر دکھائیں پھر دیکھنا آپ کے ساتھ کیا ہوتا ہے

آپ کو میری بات سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی ہے ،میں نے اس کی مذمت کی ہے ، آپ کا کیا خیال ہے سینموں میں اخلاق سکھائے جاتے ہیں ؟؟؟؟ فحاشی اور بد تمیزی کے اڈے ہیں ہندوستان یا پاکستان فلم کا مطلب ناچ ،گانا اور فحش کلمات ، مسلمان مرد ہو یا عورت ، اس کی حمایت نہیں کر سکتے ، ایک ہندو کے نزدیک تو صرف ایک عورت یا لڑکی ، جو کچھ اس وقت بھارت میں ہو رہا ہے ، بھارت کو اس پرشرمندگی نہیں ، مسلمانوں کی خود سوچنا چاہئے ، پاکستان میں یہ درس سینما کے ساتھ میڈیا بھی دیتا ہے ،کیا آپ کو انکار ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)

انتہا پسند ہندوؤں کی نئی نسلیں تمیز اور اخلاق کے دائرے سے باہر نکل چکی ہے۔

انکا جو ماحول ہے، وہ انہیں تعلیم دے رہا ہے کہ وہ اقلیتوں کے حاکم ہیں، وہ توپ چیز ہیں جنہیں ہر چیز کا حق حاصل ہے۔

مجھے ڈر ہے کہ یہ جنونیت مستقبل میں مزید بڑھتی ہی چلی جائے گی۔ اسکے کم ہونے کے کوئی چانسز نہیں۔

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)

حرکت تو لڑکوں کی غلط ہے ، لیکن لڑکیاں کون سا تبلیغی لیکچر سننے گئیں تھیں ، فلم سلمان خان کی، یہ ہی حال پاکستان میں بھی ہے ، جاؤں سینما میں اور الزام دوسروں کو دو ، پھر ہندو تو ہندو ہے ، مسلمان کیا کر رہے ہیں ،اس کا کوئی جواب نہیں

اگر وہ لڑکیاں تبلیغی لیکچر سننے بھی گئی ہوتیں تب بھی ان لڑکوں نے انہیں تنگ ہی کرنا تھا۔ اور انڈیا میں ایسے ہزاروں کیسز ہو رہے ہیں جہاں عام زندگی میں چلتے پھرتے مسلمان لڑکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ کچھ ایسا ہی جیسا کہ ہم خبروں میں سنتے ہیں کہ اندرون سندھ ہندو لڑکیوں کو نشانہ بنانےکی کوشش کی جاتی ہے۔

یورپ میں چاہے یہ لڑکیاں سینما تو کیا کسی طوائف خانے سےبھی نکلی ہوتیں، مگر کسی کی مجال نہیں ہے جو ان کو زبردستی تنگ کر سکتا۔

Cobra

Indian Muslim's Need Brave Leader Like Altaf Hussain
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

اگر وہ لڑکیاں تبلیغی لیکچر سننے بھی گئی ہوتیں تب بھی ان لڑکوں نے انہیں تنگ ہی کرنا تھا۔ اور انڈیا میں ایسے ہزاروں کیسز ہو رہے ہیں جہاں عام زندگی میں چلتے پھرتے مسلمان لڑکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ کچھ ایسا ہی جیسا کہ ہم خبروں میں سنتے ہیں کہ اندرون سندھ ہندو لڑکیوں کو نشانہ بنانےکی کوشش کی جاتی ہے۔

یورپ میں چاہے یہ لڑکیاں سینما تو کیا کسی طوائف خانے سےبھی نکلی ہوتیں، مگر کسی کی مجال نہیں ہے جو ان کو زبردستی تنگ کر سکتا۔

[/right]

جی اس لئے میں نے کہا تھا کہ جس تہذیب کی پیروی میں وہ سینما تک فلم دیکھنے پہنچ گئیں یہ اس آزاد خیالی کا ہی اثر ہے اور میرے کہنے کا مقصد بھی یہ ہی کہ وہ کس نیک کام کے لئے سینما گئیں تھیں ، یہ ہی حال پورے معاشرے کا ہے ، میڈیا کا جادو ،تہذیب نہیں ، لوگوں کو فحاشی کی طرف لے جا رہا ہے ، نام تو مسلمان والا ہو ، کام غیر اسلامی ہو ، پھر افسوس کس بات کا

آپ ہندوں کی وکالت میں سندھ کو کہاں لیکر آ گئیں، کیا اسلام میں داخل ہونا ممنوع ہے ؟؟؟؟ افسوس کے آج کے مسلمان ہی اسلام کے لئے رکاوٹ بن گئے ہیں
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)

حرکت تو لڑکوں کی غلط ہے ، لیکن لڑکیاں کون سا تبلیغی لیکچر سننے گئیں تھیں ، فلم سلمان خان کی، یہ ہی حال پاکستان میں بھی ہے ، جاؤں سینما میں اور الزام دوسروں کو دو ، پھر ہندو تو ہندو ہے ، مسلمان کیا کر رہے ہیں ،اس کا کوئی جواب نہیں

exactly! how dare they watch a movie...they totally deserved this...they had it coming..thankfully these awaras were around to teach them a lesson..so what if the girls parents didn't care, random dudes are here to teach them good values...:biggthumpup:
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
عورتوں کی مرضی وہ جدھر جائیں .آپ کو عورتوں کے ساتھ اظہار یکجہدی کرنی چاہیے تھی .نہ کہ ان کو فسادات کا قصوروار قرار دینا چاہیے تھا .اگر یہ بات ہے تو ذرا ہمت کرکے سینٹوراس میں آنے والی لڑکیوں کو چھیڑ کر دکھائیں پھر دیکھنا آپ کے ساتھ کیا ہوتا ہے

thoughts like these come from nothing except having a misogynistic view...
 
RAW007

Banned
I think Qatil Haseena is doing well under the cover of Raw ?? India is ruling now there i wonder why our bangali brothers dont protest, Haseena is also killing inoocents there.

bangalis are thankful to indians . only india saved bangalis from certain genocide , pak army was bent upon keeping it's colony in hands of pakistan. constant rape and genocide forced even peaceful poor bangalis to revolt against perpetrators and criminals .
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
bangalis are thankful to indians . only india saved bangalis from certain genocide , pak army was bent upon keeping it's colony in hands of pakistan. constant rape and genocide forced even peaceful poor bangalis to revolt against perpetrators and criminals .

This is just propeganda of India, India violated the international rules and invaded in east Pakistan, Mukhti Bahni was under the cover of RAW and still involved there, so wait soon time will come, Pakistan has never forgotten this involment of India and Modi accepted in Bangladesh that India helped to break the Pakistan.
Bangalis understand this situation and Haseena will never come in power again.
 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
exactly! how dare they watch a movie...they totally deserved this...they had it coming..thankfully these awaras were around to teach them a lesson..so what if the girls parents didn't care, random dudes are here to teach them good values...:biggthumpup:

Yes , this is the worst mentality of our muslims who dont follow islam, when some thing happens they blame others, Hindus have no values, no body will support, as we know what happening in India especially with girls in colleges also in buses, we have to control ourselves and its the responsibility of their parents who allow their daughters to go to cenema and watch movie.
 
hindus have no controls??? as if muslims in Pakistan are full of self-control when it comes to women!
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
hindus have no controls??? as if muslims in Pakistan are full of self-control when it comes to women!

As i said before we are not practicing muslims and hindus are not muslims, if muslims dont follow how can we expact from hindus, especially with muslim girls, in pakistan media as well as parents are responsible.
 
baba hindu tum se ziada behtar insan hai mujhe aisa lag raha hai , tumhari bato se lag raha hai ki tum islam ko hi badnam kar rahe ho , tum kya islam ko samajh gaye ho ? tum ekmusht sari duniya ko galat bata kar khud ko behtar sabit nahi kar sakte .

ankhe khol kar dekho islami duniya me kya ho raha hai .
 
Sponsored Link