bilalahmedkhan
Senator (1k+ posts)

ہم کتنا گرجاتے ہیں کسی کوبدنام کرنے کے چکر میں ایک بندا جگہ جگہ مارا مارا پھر کر ہسپتال بناتا ہے اور اپنے آقاوَں کو خوش کرنے کے لیے یہ لوگ خدا کا خوف بھول جاتے ہیں اور اس حد تک گر جاتے ہیں کہ ان غریب لوگوں کو بھی بھول جاتے ہیں جن کا علاج اس ہسپتال میں ہوا اور وہ آج تندرستی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ جن کے لیے تم لوگ اس حد تک گر جاتے ہو ان فرعونوں نے تو جانا ہی جہنم میں ہے تم کیوں ان کے ساتھ جانے پر تلے ہوے ہو۔
ہاں اگر ثبوت ہے کہ شوکت خانم کا فنڈ سیاست کے لئے استعمال ہو رہا ہے تو ظرور اسے لوگوں کے سامنے لے کر آوَ لیکن کسی کو بدنام کرنے کے چکر میں ایسا غلیظ پروپیغنڈا نہ کرو کے کل کو خدا نہ کرے تمہیں کینسر جیسی انتہائ گندی بیماری کا سامنا کرنا پڑے اور تمہارے پاس پیسا نہ ہو نا حکومت سے مدد ملے پھر مر جانا شوکت خانم نہ جانا اتنے غیرت مند ہو تو لیکن چلے بھی جاوَ تو وہاں جا کر ان بیچارے بچوں کی مسکان کو ظرور دیکھنا جن کے والدین کے پاس علاج کے لئے پیسے نہیں تھے۔ جب اپنے پر ایسا وقت آتا ہے تو تب احساس ہوتا ہے میں نے ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو ایسے مزاق اڑاتے تھے آج وہ خود اسی کا شکار ہیں۔ بس میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایسے حساس معاملات پے تب بات کریں جب کوئ ثبوت ہو ورنہ کہیں اپنے آقاوَں کی غلامی میں خود ہی نہ اس کا شکار ہو جایَں۔ شکریہ
Last edited by a moderator: