ہم فلسفی بنے

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
ہم فلسفی بنے

ہمیں زندگی میں پاگل اور عاقل، دونوں قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ کچھ عرصے بعد آپ کو خود بخود پاگلوں کی پہچان ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی اپنے عقلمند ہونے کا موضوع چھیڑ دے تو وہ تقریباً پاگل ہی ثابت ہو تا ہے۔کیا میں نہیں جانتا! لوگوں کا کام ہی شیطانی ہے۔ لیکن تمام پاگل تو ہونے کی بات نہیں کرتے۔ باقیوں کو تم کیسے پہچانتے ہو؟

میں ابھی وضاحت کرتا ہوں۔ میں نے آپ کا مزاج تو پوچھا ہی نہیں؟ خیر چھوڑو اس بات کو، دراصل پاگل اور عاقل بیچ بھی ایک ذات ہوتی ہے، فلسفی۔ ۔ ۔ ۔ آپ سے مذاق میں بقراط کہتے ہیں، اور سنجیدگی سے اسے پاگل سمجھتے ہیں۔ زیادہ بنو نہیں میں اچھی طرح جانتا ہوں، تم لوگ کو، کیونکہ میں خود فلسفی ہوں، میں فلسفی تھا نہیں لیکن بن گیا ہوں۔

اس فورم پر بڑے جغادری دانشور نظر آئے، کوئی رنگباز جنت کا ٹھیکدار بنا ہواتھا، تو کوئی کالا لبرل روشن خیال، یہ سب گپ شپ کے لئے موضوع فراہم کر دیتے ہیں۔ اپنی ظاہری شکل میں بڑے معزز بن جاتے ہیں۔ عین کسی سے غلطی سرزد ہونے کی نشاندہی کے موقع پر جامہءتہذیب سے باہر نکل آتے ہیں۔ مجھے ان احمقوں سے بھی ہمیں کوئی دلچسپی نہیں۔ وہ کبھی تخلیقی نہیں ہوتے، ان کی تمام فن کاری مانگے کی ہوتی ہے، کاپی پیسٹ سے کام چلاتے ہیں۔

چونکہ ہم فلسفی ہیں اس لئے ہر ایک چھیڑ چھاڑ کرنا ہماری ہابی ہے۔ یقین کریں لڑکیوں کو چھیڑنے میں اتنا مزہ نہیں آتا ہے، جتنا کاپی پیسٹ دانشور کو چھیڑنے میں آتا ہے۔لہٰذا وہ رنگ باز ملا ہوں دیسی لبرل ہوں کبھی دلیل کو لفٹ نہیں کراتے۔ وہ گفتگو کے تمام اصول توڑتے چلے جاتے ہیں اور جب آزادی کی انتہا پر ہوں تو ہر اصول پامال کررہے ہوتے ہیں۔

یہ ایک مرتی ہوئی نوع ہے، اس کا ہتھیار موڈ سے تھریڈ بند کروانا ہوتا ہے۔ اور جواب اگر نہ بن پڑے تو موڈ کے پاؤں پڑتے ہیں، اس تھریڈ کو بند کردو۔ چونکہ ان کا اپنا گروپ ہوتا ہے وہ سب موڈ کو مجبور کر دیتے ہیں۔
لیکن ہم ٹہرے فلسفی جو دیوانہ ہے نا فرزانہ ہے۔ ہم تو ہم جب چاہے کسی بلی کو کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کردیں، یا پھر کسی کتے کو میاؤں میاؤں کروالیں۔
 
Last edited by a moderator:

jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
[FONT=&quot] زندگی میں[/FONT]​
[FONT=&quot] پاگل[/FONT]​
[FONT=&quot] اور [/FONT]​
[FONT=&quot]نا[/FONT][FONT=&quot]عاقل[/FONT]​
[FONT=&quot]، دونوں قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے[/FONT]​
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
[FONT=&amp] زندگی میں[/FONT]​
[FONT=&amp] پاگل[/FONT]​
[FONT=&amp] اور [/FONT]​
[FONT=&amp]نا[/FONT][FONT=&amp]عاقل[/FONT]​
[FONT=&amp]، دونوں قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے[/FONT]​



پاگل اور ناعاقل میں کیا فرق ہوتا ہے؟؟؟
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
دراصل پاگل اور عاقل بیچ بھی ایک ذات ہوتی ہے، فلسفی۔ ۔ ۔ ۔ آپ اسے مذاق میں بقراط کہتے ہیں، اور سنجیدگی سے پاگل سمجھتے ہیں۔ زیادہ بنو نہیں میں اچھی طرح جانتا ہوں، تم لوگ کو، کیونکہ میں خود فلسفی ہوں، میں فلسفی تھا نہیں, لیکن بن گیا ہوں۔
 

Back
Top