ہم سے کہتے ہیں بھول جاؤ

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

محمد عثمان غنی کے قلم سے


نائن الیون میں مرنے والے تین ہزار امریکیوں کا غم 12 سال بعد بھی نہ بھولنے والے اور رو رو کر مسلمانوں کو دنیا کے مسئل کی وجہ بتانے والے مجھے کہتے ہیں کہ میں دو لاکھ شامیوں کا قتل عام بھول جاؤں کہ وہ میرے ملک کے نہیں تھے

وہ مجھے کہتے ہیں کہ رابعتہ العدویہ کی مسجد کے ساتھ جلنے والی پانچ ہزار لاشین بھول جاؤں کیوں کہ وہ پانچ ہزار کلو میٹر دور ہیں۔۔۔۔

ہر زلزلے سیلاب میں اسلامی ملکوں کی امداد کھانے والے کہتے ہیں برما کو بھول جاؤں۔۔۔

سات سمندر پار بیٹھے امریکہ کی جنگ اپنے گھر کھینچ کر لانے والے کہتے ہیں افغانی ماؤں کی چیخیں بھول جاؤں۔۔۔

شکیرا اور میڈونا کے ایک ایک سٹیپ پر مرنے والے ، جسٹن باہبر اور مائیکل جیکسن جن کے ہیرو ہیں، مارٹن لوتھر اور شیکسپیر کے قصے سناتے جو نہیں تھکتے، ممبئی دھماکے ہوں،بلی میں دھماکہ ہوں،لندن میں ہوں یا امریکیوں کے ٹاور گریں۔۔۔ ہر واقعہ پر ٹسوے بہا بہا کر ہفتہ ہفتہ مسلمانوں اور اسلام پر تبرا کرنے والے صبح شام گلوبل ویلج کا راپ الاپنے والے کہتے ہیں میں ان بہنوں کے جلے ہوئے لاشے بھول جائوں جو اپنا حق مانگنے نکلی تھیں۔۔۔۔

وہ مجھے کہتے ہیں میں ان شامی معصوموں کو بھول جاؤں جو انکے آقاؤں کی کیمکل بمباری کا شکار ہو گئے۔۔۔

کل کو تم کہو گے کربلا کو بھول جاؤ وہ عراق میں ہوا تھا۔۔۔
امہات المومنین کو بھول جاؤ کیوں کہ وہ عرب کی تھیں تمہارا ان سے کیا تعلق؟؟؟

تم اپنے آقاؤں سے تعلق نبھاؤ!!!!!!!!!!!ہ

مجھے تو میرے آقا نے فرمایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"یہ امت جسد واحد کی طرح ہے، ایک حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم بے چین ہوتا ہے!!!!!ہ

میں تو ہر گرنے والے قطرے پر رؤں گا،چیخوں گا اور اقوام عالم کے ٹھیکداروں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔۔۔
مجھے تو اپنے آقا سے تعلق نبھانا ہے۔۔


 
Last edited:

Noorinat

MPA (400+ posts)
Re: ہم سے کہتے ہیں بھول جو

او بھائیوں پاکستان کو لکھ لکھ کر ہی تو ختم کرنے کا ارادہ نہیں؟؟؟
 

Kunphushus

Councller (250+ posts)
Re: ہم سے کہتے ہیں بھول جو

خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر -- سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ھے
 

Shahbaz Baig

MPA (400+ posts)
jaha musalmaan hi Aapsa mai Batay howy hon... Shia ko Sunni or Sunni ko Shia maar rahy hon.... ya allah musalmano ko ek karday chahy wo shia hon ya sunni saab ko ek kar dy(Ameen)
 

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
Yaar ab kion Cheekhtey hu ab tumharey Buzurg USA ney sun tu li hey wo ab tumharey Jihaad ko pehley suport ker raha tha tumhari nakami k baad ab khud jihaad kerney aan pohncha hey chund dinon mien Shaam ko tehas nehus ker dey ga tu ab kion cheekhtey hu yaar chill maaru
by the way who is this
شکیرا hearing this name first time from some molvee is she some new threat to Islam????
 

Back
Top