ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والی ویب سیریز 'برزخ' پر پیمرا کا ردعمل

1barzakhpemrarsksj.png

ویب سیریز برزخ میں ہم جنس پرستی کا موضوع تنازع کا باعث بن گیا, پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستانی اسٹارز فواد خان اور صنم سعید کی متنازع ویب سیریز ‘برزخ’ میں ہم جنس پرستی پر پیمرا نے وضاحت کردی,

پیمرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ڈرامہ سیریز ‘برزخ’ آن لائن پلیٹ فارم پر نشر کی جارہی ہے، آن لائن اور سوشل میڈیا پر موجود مواد پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا,پیمرا نے اپنے بیان نشادہی کی کہ یہ ڈرامہ/ سیریز پیمرا کے لائسنس یافتہ کسی بھی سیٹیلائٹ چینل سے نشر نہیں کیا جارہا۔

پاکستانی ہدایتکار عاصم عباسی کی تحریر کردہ اور بنائی گئی ویب سیریز ‘برزخ’ کے پروڈیوسر بھارتی ہیں, اس سیریز کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا ہے,سیریز ‘برزخ’ کی پوری کاسٹ میں پاکستانی اداکار شامل ہیں جن میں سرفہرست فواد خان اور صنم سعید ہیں، دونوں اداکاروں نے ‘برزخ’ کے ذریعے 12 سال بعد ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے۔


‘برزخ’ میں فواد خان اور صنم سعید نے سوتیلے بہن بھائی کا کردار ادا کیا ہے، 19 جولائی کو بھارتی یوٹیوب چینل ‘زندگی’ اور ‘زی فائیو’ پر ریلیز ہونے والی سیریز ‘برزخ’ کی پہلی اور دوسری قسط نے جہاں پاکستانی اور بھارتی مداحوں کے دل جیتے تو وہیں سیریز کی تیسری قسط دیکھ کر پاکستانی مداح برہم ہوگئے, ‘برزخ’ کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر اور رغبت دکھائی گئی تھی، اس کے علاوہ سیریز میں فحاشی، زنا اور بچوں کی ذہنی سازی بھی دکھائی گئی ہے جس کے بعد سیریز پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

A.G.Uddin

Minister (2k+ posts)
Kissing scene in Barzakh vs Kissing done by Khalil ur Rehman Qamar. Debate between Liberal and Conservative