ہمیں بزرگوں کو آرام کروانے کی ضرورت ہے : شاہد آفریدی

zaka-ashraf-and-najam-shahid-afridi.jpg

ہمیں بزرگوں کو آرام کروانے کی ضرورت ہے،شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی جانب سے رات گئے الیکشن میں حصہ نہ لینے کے اعلان کو مذاق قرار دیدیا، نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا آپ نجم سیٹھی یا ذکا اشرف میں سے کس کو بہتر سمجھتے ہیں، جس انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں بزرگوں کو آرام کروانے کی ضرورت ہے، ہمیں نئی سوچ والے لوگوں کی ضرورت ہے، میں ہوتا تو دونوں کو آرام کرواتا۔

انہوں نے کہا رمیز راجہ چیئرمین تھے تو وہ اکیلے چلنے کی کوشش کرتے تھے ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ آپ تن تنہا چلیں، وسیم خان ایک اچھا نام تھے وہ غیر ملکی سیٹ اَپ سے آئے تھے انہیں دیگر چیزوں کا علم تھا، پاکستان میں کرکٹ بحالی میں وسیم خان کا بڑا کردار تھا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کرکٹر پر تبدیلیوں کا کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن اگر ورلڈکپ سے قبل سلیکشن کمیٹی، کوچز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی وہ پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمینٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے پیچھے ہٹ گئے،ٹوئٹر پیغام پر ں نجم سیٹھی نے لکھا تھا میں آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان تنازعے کا سبب نہیں بننا چاہتا، ایسا عدم استحکام پی سی بی کے لیے ٹھیک نہیں، میں موجودہ صورتحال میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں، تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے نیک تمنائیں۔
 
bahmad

Minister (2k+ posts)

Araam in grave
 
Zoroo

Voter (50+ posts)
Ye Matric fail fluke "balls" chuk chuk k 20 saal cricket khel gya ab chairman k chakaron mai hai
Is tatty k mou wale afridi ko chairman k spelling tak nai maloon ho gy