فلاح انسانیت
Voter (50+ posts)
ہمارے متعلق
فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قائم کردہ فلاحی معاشرہ کی از سر نو تشکیل چاہتی ہے جہاں حقوق العباد کی ادائیگی، احکامات الٰہی اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی بنیاد پر ہو جہاں ہر فرد دوسرے کے کام آنے والاہمدرد اور غمخوار ہو، مظلوموں ، مجبوروں اور محروموں کی داد رسی ہو ، کوئی مفلس اور بے کس بھوکا پیاسا نہ رہے ہر شخص کو تن ڈھانپنے کے لیے مناسب لباس میسر آئے ، کوئی مصیبت زدہ ، پریشان حال، بے سہارا نہ ہو، لاچار مریض دوا کو نہ ترسے ،ان تمام تنگ دستوں، محتاجوں، مسکینوں، بیماروں، غریبوں اور دکھی انسانوں کی خدمت بغیر کسی رنگ و نسل ، مذہب اور علاقہ کے کی جائے اور اس کا مقصود خالص اللہ رب العزت کی خوشنودی اورآخرت کی نجات ہی ہو۔ مفاد باہمی اور خدمت عامہ کے اس کار عظیم کو سر انجام دینے کے لیے اللہ تعالیٰ کی بے حساب مدد اور توفیق سے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن بہبود انسانی اور رفاہ عامہ کے منصوبہ جات کا آغاز کر چکی ہے تاکہ عوام کے مسائل کم کیے جا سکیں۔ معاشی آسودگی، طبی سہولیات و تعلیمی امور کے ساتھ ساتھ دیگر اصلاحی و تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کو ایسی مثبت سوچ فراہم کی جائے جسے اختیار کر کے ہر فرد ملت اسلامیہ کی تعمیر و ترقی میں ایک مضبوط کردار ادا کر سکے۔
ان شاء اللہ
www.fifpakistan.org
Last edited by a moderator: