ہمارے ترجیحات کیا ہیں

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
کھبی آپ نے سوچا کہ ہم ناکام کیوں ہے؟ ہم ٹینک خود بناتے ہے فائیٹر جیٹ بھی بنا لیتے ہے. ایٹم بھی جو دنیا کے صرف آٹھ ملکوں کے پاس ہے ہم نے اپنی کوششوں سے بنا ڈالی. لیکن معلوم نہیں ہماری اپنی کوئی موٹر سائیکل؛ گاڑی یا مسافر جہاز نہیں ہے. باقی دنیا کو تو چھوڑے ساوتھ ایشیا کے سات ممالک میں تعلیمی لحاظ سے ساتویں نمبر ہی ہے آخر ایسا کیو ہے؟ ہم پچھلے 65 سال اس ملک میں کوئی ایسی یونیورسٹی نہیں بنا سکے جہاں بلاول یا حسین شریف کو تعلیم دیا جا سکے. ہم آج تک کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں زرداری یا شریفوں کے سر درد یا دل کے درد کا علاج ہو سکے.* اور جو ہسپتال موجود ہے وہاں مریضوں کیلئے* بیڈ ناکافی ہیں آگر آپ "ٹائم" پر مریض ہوگئے یا ہسپتال جان پہچان ہے تو ٹھیک ورنہ سردی میں سرد فرش اور گرمی میں گرم فرش آپ کا مقدر ہوگا. ہم ایک اسٹیل مل نہیں چلا سکتے وہ کئے سالوں سے بند پڑا ہے لیکن تنخواہیں جاری ہے. پی آئی اے کو دیکھ کر ہمیں سمجھ جانا چاھئیے کہ کوئی یہود و ہنود ہمارے تباہی کا ذمہ دار نہیں ہم خود اپنے دشمن ہے. ساری دنیا کو معلوم ہے کہ عرب خاص کر سعودی اور عرب امارات کے حکمران کتنے عیاش اور لاپرواہ ہیں لیکن امارات ائیرلائین اور اتحاد ائیر لائین کی شہرت اور منافع دیکھئے دوسری طرف پی آئی اے کو دیکھئے کون ذی شعور امارت ائیر لائین کے ہوتے ہوئے پی آئی اے میں سفر کریگا؟ پاکستان ریلوے کی دگرگوں حالت دیکھئے ہمارے سابق وزیر ریلوے بلور کے بارے میں مشہور تھا کہ موصوف نے مال گاڑیوں کی بوگیاں اور ریلوے ٹریک تک کباڑ میں بیج ڈالے. خواجہ سعد رفیق کی "کاوشوں" اور "تجربوں" کا رزلٹ حکومت کے جانے کے بعد ہی پتا چلے گا فی الحال تو ٹرین* کھلے ٹریک پر بچوں کو مسل کر گزر رہی ہے. مضمون لکھتے وقت دنیا ٹی وی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے بریکنگ نیوز کچھ یوں دی" زرداری صدر اور بلاول چیرمین منتخب جمہوریت کے چراغ روشن شاندار اتشبازی" دنیا ٹی وی والے اپنے طرف سے جیالوں کا مذاق اٌڑا گئے لیکن میرے طرف سے جیالوں کو ایک بار پھر مبارک*اس کے بعد مضمون لکھنے کا کوئی مقصد ہی نہیں رہا. ہمیں معلوم ہیں کن کن کے سرپرستی* میں ہم نے ستاروں پر کمند ڈالنے ہیں
 
Last edited by a moderator:

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
منافع بخش سٹیل مل کو مشرف بیچ رہا تھا تو وہ غدار اور پتہ نہیں کیا کیا۔ اور جمہوری طوائفوں نے تباہ کر کے رکھ دی اور اب ردی کے مال جتنے داموں پہ بیچ رہے ہیں وہ محبِ وطن۔ لخ دی لعنت اس ملک کی بےغیرت قوم پر۔
(میں بھی مشرف مخالف ہوں لیکن جمہوری منافق نہیں کہ اس کی ڈیو تعریف بھی نہ کروں)
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اگر جج کو یہ کہنا پڑا کے "اگر آرٹیکل ٦٢/٦٣ کو نافذ کیا تو صرف " سراج الحق " بچیں گے". عوام کی ترجیحات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں. اس حقیقت کے باوجود پاکستان کی مخدوش صورتحال کا ذمہ دار مولوی ہے
 

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
منافع بخش سٹیل مل کو مشرف بیچ رہا تھا تو وہ غدار اور پتہ نہیں کیا کیا۔ اور جمہوری طوائفوں نے تباہ کر کے رکھ دی اور اب ردی کے مال جتنے داموں پہ بیچ رہے ہیں وہ محبِ وطن۔ لخ دی لعنت اس ملک کی بےغیرت قوم پر۔
(میں بھی مشرف مخالف ہوں لیکن جمہوری منافق نہیں کہ اس کی ڈیو تعریف بھی نہ کروں)

یار شمسی ائیر بیس تو مشرف نے فضائیہ کی سربراہ سے پوچھے بغیر امریکہ کے حوالے کر دیا تھا. اسٹیل مل کیلئے سیاستدانوں سے اجازت لینے کی ضرورت پڑ گئی تھی
 

Back
Top