Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، ہماری رفتار سست لیکن درست سمت میں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔سٹاف کورس کرنے والے طلبا اور اساتذہ سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قومی مقاصد کے حصول کے لیے ہمیں پر عزم رہنا ہوگا۔ آرمی چیف نے کہا کہ مشرقی سرحدوں پر حالیہ کشیدگی کے دوران نوجوان افسروں نے قابل قدر کردار ادا کیا۔
آرمی چیف نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں نوجوان افسروں کے کردار کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے افسروں کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور جذبے کو سراہا۔
Last edited: