ہمارا عشق رسول۔۔۔۔۔۔۔
مومنو! ذرا غور کرو، آج ہم سب دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم بڑے عاشق رسول ہیں، کسی پر شک بھی ہوجائےکہ اس نے کوئی گستاخی کردی ہے، تو اس کو بنا تصدیق کئے جان سے مار دیتے ہیں، کبھی غور کیا کہ ہمارا عشق رسول کیا صرف لوگوں کی جانیں لینے کے لئے ہی رہ گیا ہے، کیا اس عشق رسول نے ہمیں کبھی رشوت لینے سے روکا، کبھی عہدے کا ناجائز استعمال کرنے سے روکا، کبھی دودھ میں، گھی میں ، مرچوں میں، آٹے میں ملاوٹ کرنے سے روکا، حلال جانوروں کے نام پر حرام گوشت بیچنے سے روکا؟ ہمسائیے کا حق مارنے سے روکا؟ کاروبار میں، لین دین میں دوسروں سے دھوکا کرنے سے روکا؟ کیا عشق رسول کے جو عملی تقاضے ہیں، وہ ہم پورے کررہے ہیں، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی تعلیمات پر ہم چل رہے ہیں۔۔۔؟ اگر ایسا نہیں تو ہم یقیناً اللہ اور رسول دونوں کو اپنے جعلی عشق رسول سے دھوکا دینے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارا عشق رسول جعلی ہے، صرف جنت کے لالچ کی وجہ سے، جنت کے لالچ میں ہم نے عشق رسول کا جھوٹا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، عشق رسول کو صرف لوگوں کی قتل و غارت گری کے لئے استعمال کرتے ہیں، اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتایئے، کیا آج اگر ہمارے درمیاں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم موجود ہوتے تو وہ ہمارے اعمال سے، ہمارے رویوں سے خوش ہوتے، دنیا کی ہر چوری چکاری اور حرامکاری اپنے اندر بسا کر ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم بڑے عاشق رسول ہیں، ہم عشق رسول کے نام پرکسی کی بھی جان لے سکتے ہیں۔۔۔ہم اس نبی (ص) کے نام پر لوگوں کی جانیں لینے کا دھندا کرتے ہیں جو ساری دنیا کے لئے رحمت بن کر آئے۔۔۔ کیا یہ سب سے بڑی گستاخی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Last edited by a moderator: