ہسپتالوں کے دشمن
________________
By: Muhammad Tehseen
عمران خان کی ایمانداری ویسے تو اس کے دشمن اور ساری دنیا ہی مانتی ہے لیکن پاکستان میں ایک مخلوق ایسی ضرور ہے جسے وہ بھی اپنے لیڈروں کی طرح چور ہی نظر آتا ہے۔ عمران خان کی ایمانداری کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ اس کی بدترین مخالف نون لیگ حکومت میں ہوتے ہوئے اپنی ساری اتھارٹی کے باوجود کبھی بھی اس پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں لگاسکتی حالانکہ اب تو اس کے پاس ایک صوبے کی حکومت بھی ہے۔۔ آخر میں رودھو کر کینسر ہسپتالوں کو رگید دیا جاتا ہے جیسے عمران خان نے فنڈز کے لیے اپنا پرسنل اکاؤنٹ نمبر دیا ہو۔ فرض کریں اگر ہسپتال کے فنڈز ہی عمران خان کھاتا ہو تو حکومت اس کا بھی آڈٹ کروا کر سامنے لاسکتی ہے لیکن یہ بھی کبھی نہیں ہوسکا چنانچہ یہ الزام بھی صرف الزام ہی رہ جاتا ہے۔ باقی جہاں تک بات ہے ہسپتال کو ملنے والے فنڈز کی تو بے شرم ظالم اور گھٹیا لوگ جتنا بھی پراپگنڈہ ان ہسپتالوں کے خلاف کرتے ہیں، فنڈز اتنے ہی بڑھتے چلے جاتے ہیں۔
نورا لیگ کے اس دورے حکومت میں ہسپتالوں کو مسلسل ٹارگٹ کیے جانے کے باوجود بھی پچھلے سال سات ارب کی لاگت سے ایک نیا ہسپتال بن گیا اور ماشاءاللہ چل بھی رہا ہے۔ انشاءاللہ اس سال کے فنڈز پچھلے سالوں سے بھی زیادہ ہونگے۔ ان ہسپتالوں کی بدولت اگر کسی ایک انسان کی جان بھی بچ گئی تو یہ ساری دنیا کی دولت اور عہدوں سے بہتر ہے کیونکہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی۔ عمران خان سمیت تمام ڈونرز اس عظیم ترین نیکی کا اجر پاتے ہونگے۔ دوسری طرف اگر جاہلوں کے پراپگینڈہ سے متاثر ہوکر چند لوگ بھی فنڈز دینا چھوڑ دیں اور کسی ایک غریب کی جان لینے میں بھی حصہ دار بنیں تو سارا مال و اسباب اور دنیا لٹ جانے سے بھی بدتر ہے کیونکہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے جس نے ایک انسان کی بھی جان لی گویا اس نے ساری انسانیت کی جان لی۔ تو اس بدبختی کا اجر بھی ان تمام ظالموں اور جاہلوں میں برابر تقسیم
ہوتا ہوگا جو دوٹکے کی سیاست اور سیاسی وفاداریوں پر ہسپتالوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ محمد تحسین
ہوتا ہوگا جو دوٹکے کی سیاست اور سیاسی وفاداریوں پر ہسپتالوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ محمد تحسین