ہاہاہاہاہاہاہا

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے نہیں پتا کہ غیر واضح ٹائٹل کی وجہ سے ایڈمن میرا یہ تھریڈ رہنے دینگے یا نہیں
مگر اس سے بہتر ٹائٹل میرے اس تھریڈ کا مجھے سمجھ نہیں آ رہا

یہ ہنسی کس کی ہے؟؟

یہ اس نظام کی ہنسی ہے جو اس وقت پوری عوام کا منہ چڑا رہا ہے
اور چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے

اب مانگو گیے انصاف؟؟
اب نکلو گیے سڑکوں پر؟؟
اب بھروسہ کروگے ہم پر؟؟

ہاہاہاہاہاہا

کیا کہا تم نے؟؟ اپنی نظروں سے دھاندھلی دیکھی ہے؟؟
ہاہاہاہاہا
کیا کہا؟؟ ایم کیو ایم نے ٹھپے لگاے؟؟؟
ہاہاہاہا
کیا کہا جو جتنا طاقت ور تھا اس نے اتنا زور لگایا؟؟
ہاہاہاہا

بس بہت ہوگیا
آئندہ ہمت نا کرنا انصاف مانگنے کی
چوری بھی تمہارے گھر میں ہوگی اور سزا بھی تمھیں ہی ملیگی
کیوں کہ تم نظام بدلنا چاہتے ہو
ہاہاہاہاہا

یہ ملک ملک ریاض، ایان علی، زرداری، شریفوں، رانا ثنا الله، گلو بٹوں اور نومی بٹوں کو تحفظ دینے کے لئے بنا ہے
خبردار جو تم نے تحفظ مانگا
ہاہاہاہاہا
ہاہاہاہاہا
ہاہاہاہاہا
ہاہاہاہاہا
ہاہاہاہاہا
ہاہاہاہا

Jafar's_evil_laugh.png

Last edited by a moderator:

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Unfortunately I have to admit that Qadari was right. PTI made another blunder by trusting the rotten system of this country.
 
جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
جج قانون کا اطلاق کرتے ہے کوئی خدائی انصاف نہیں

ان کو غیب کا علم نہیں ہوتا - ثبوت چاہئیے ہوتے ہے
 
umer

Minister (2k+ posts)
Meray dosto meray bhaio na umeed nahi hona. Dil bardashta mat ho. Dil chota nahi karo. Jab hamara leader sabit qadam hai tou Ham bhi hain . Yah chotay motay katooray boltay rahtay hain . Ham pakistan kai liyay apni muhabat kam nahi karain gay. Inshallah pakistan ka future bright hai.
 
adslpxp2

MPA (400+ posts)
Pakistan is inching towards total chaos.
I have no doubt in my mind the system is getting closer to total collapse and uncertainty.
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
جج قانون کا اطلاق کرتے ہے کوئی خدائی انصاف نہیں

ان کو غیب کا علم نہیں ہوتا - ثبوت چاہئیے ہوتے ہے

جج کونسے ثبوت مانگتے ہیں؟؟

صولت مرزا اپنی وڈیو میں چیخ چیخ کر کہہ گیا کہ اسے کس نے قتل کا حکم دیا
کیا سنی اسکی کسی نے؟؟

١٢ می کو پوری قوم نے متحدہ کی غنڈوں کو سڑکوں پر اسلحہ کے ساتھ دیکھا
چالیس سے زیادہ لوگ مارے گیے
ہوا انصاف؟؟

ایان علی نوٹوں کے بیگ کے ساتھ ائیرپورٹ پر پکڑی گئی...ویڈیو موجود
پوری قوم دیکھ چکی
اور کونسے ثبوت درکار ہیں؟؟

ماڈل ٹاؤن لوگوں نے اپنی آنکھوں سے فائرنگ کرنے والوں کو دیکھا
١٢ گھنٹے تماشا ہوا
گلو بٹوں کی بدمعاشی لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی
کیا ہوا انکے ساتھ؟؟

زرداری کی دولت اور اور کرپشن دنیا جانتی ہے
سوئس عدالت میں پڑا ہار تک حکومت نے نہیں کلیم کیا
کونسے ثبوت درکار ہیں؟؟

ماں لیجئے انصاف خریدا جاتا ہے
پاکستان میں انصاف بکتا ہے

تحریک انصاف کو اپنی تحریک اب دوبارہ سے انصاف کے حصول کے لئے چلانی پڑے گی

ججز بحالی تحریک نے قوم کو کچھ نہیں دیا

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
سپریم کورٹ کا جج تقریبا پچپن سال کے قانونی تجربے سے بنتا ہے
وہ آپ کی طرح جذبات کی رو میں نہیں بہتا
صولت مرزا کے کیس میں سارے نامزرد ملزموں کو سزا ہوئی
ماڈل ٹاؤن میں جے آئی ٹی کی رپورٹ موجود
میں نہیں کہتا کہ سب ٹھیک ہے یا انصاف کا نظام کوئی مثالی ہے

لیکن یہ تو نیم پاگل شخص بھی کہے گا کہ تحریک انصاف نے صرف الزامات لگائے اور ثبوت کوئی نہیں دئیے

اگر پاکستان کا نظام ٹھیک نہیں تو برطانیہ میں الطاف حسین کو ابھی تک سزا کیوں نہی ملی

سوئٹزر لینڈ میں کیوں زرداری کو بری کیا گیا ؟

nomi304

Minister (2k+ posts)
اسی نظام کی وجہ سے کسی کو انصاف نہیں ملتا
طاقتور کہتا عدالت جاو مسکین پہلے عدالت جاتا ہی نہیں اگر کوئی ہمت کر بھی لے تو نتجہ بگ زیرو
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
جج قانون کا اطلاق کرتے ہے کوئی خدائی انصاف نہیں

ان کو غیب کا علم نہیں ہوتا - ثبوت چاہئیے ہوتے ہے

ان سب کی ویڈیوز موجود ہیں ، ایک نہیں سینکڑوں موجود ہیں ، کیا کراچی پاکستان کا حصہ نہیں ؟؟؟؟؟؟

11695971_863768510366030_4007692122740299380_n.jpg
 
جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
اگر ایم کیو ایم کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں تو پرسوں این اے ٢٤٦ میں جماعت اسلامی کی ضمانت کیوں ضبط ہوئی ؟
وہ تو رینجرز کی نگرانی میں الیکشن تھے ؟ فوج بھی تھی ؟

اور کمیشن نے فیصلہ ٹرمز آف ریفرنس پر دیا ، انفرادی حلقوں پر نہیں

ان سب کی ویڈیوز موجود ہیں ، ایک نہیں سینکڑوں موجود ہیں ، کیا کراچی پاکستان کا حصہ نہیں ؟؟؟؟؟؟
 
Last edited:

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
سپریم کورٹ کا جج تقریبا پچپن سال کے قانونی تجربے سے بنتا ہے
وہ آپ کی طرح جذبات کی رو میں نہیں بہتا
صولت مرزا کے کیس میں سارے نامزرد ملزموں کو سزا ہوئی
ماڈل ٹاؤن میں جے آئی ٹی کی رپورٹ موجود
میں نہیں کہتا کہ سب ٹھیک ہے یا انصاف کا نظام کوئی مثالی ہے

لیکن یہ تو نیم پاگل شخص بھی کہے گا کہ تحریک انصاف نے صرف الزامات لگائے اور ثبوت کوئی نہیں دئیے

اگر پاکستان کا نظام ٹھیک نہیں تو برطانیہ میں الطاف حسین کو ابھی تک سزا کیوں نہی ملی

سوئٹزر لینڈ میں کیوں زرداری کو بری کیا گیا ؟

جناب برطانیہ میں الطاف حسین کو سزا نا ملنا حقیقت میں عجیب ہے
مگر یہ بات ماننی پڑیگی کہ اس ایک قتل کی فائل ابھی تک نہیں بند ہوئی
اس قتل کی تحقیقات کو مکمل نا ہونے دینے میں ہماری ایجنسیاں و اداروں کی منشا کا بڑا ہاتھ ہے

سوئٹزر لینڈ میں بھی جو تماشے ہووے ہیں وہ ہماری ہی کمزوری ہے

میں آپکو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان میں جوڈیشل نہیں ایکسٹرا جوڈیشل اقدامات سے یا تو امن ہوا ہے یا بہتری آئ ہے

کراچی میں لیاری کے علاقے میں گینگ وار کے کارندوں کو پکڑ پکڑ کر ہمارے اداورں نے کھڑکا دیا
کیوں؟؟؟ وجہ ظاہر ہے...سسٹم میں انصاف دینے کی سکت ہی نہیں....اداروں کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا کہ تحقیقات کرتے...مطمئن ہوتے اور پتا صاف کردیتے
یہی ہوا
اور آج لیاری امن کا گہوارہ ہے اور ہماری عدلیہ اور انصاف کے نظام کا منہ چڑا رہا ہے

اسکے علاوہ متحدہ کے کتنے کارکنوں کو ماوراۓ عدالت فارغ کر کے متحدہ کے مجرموں اور قاتلوں کے دل میں خوف بیٹھایا گیا
آپ بتائیں کے کتنے بھتہ خوروں اور قاتلوں کو سزا دی ہے عدالت نے...سواۓ چند کے

یہ بات ماننی ہوگی کہ انصاف کا نظام اس قابل ہی نہیں
اور اس دھرنے اور کمیشن کے بعد اب اس بات پر بھی مہر ثبت ہوچکی
 
m00dy

MPA (400+ posts)
جج قانون کا اطلاق کرتے ہے کوئی خدائی انصاف نہیں

ان کو غیب کا علم نہیں ہوتا - ثبوت چاہئیے ہوتے ہے

سر جی ججز کو چھوڑیں، کیا اپ کو بھی ثبوت چاہیں دھاندلی ثابت کرنے کے لیے ؟
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
اگر ایم کیو ایم کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں تو پرسوں این اے ٢٤٦ میں جماعت اسلامی کی ضمانت کیوں ضبط ہوئی ؟
وہ تو رینجرز کی نگرانی میں الیکشن تھے ؟ فوج بھی تھی ؟

اور کمیشن نے فیصلہ ٹرمز آف ریفرنس پر دیا ، انفرادی حلقوں پر نہیں

جناب این اے ٢٤٦ میں اس دفعہ متحدہ کی جیت حقیقی تھی

مگر ٢٠١٣ الیکشن میں متحدہ کراچی سے بری طرح شکست کھاچکی تھی
مگر ٹھپوں نے جتایا

ایسا کیوں ہوا؟؟

٢٠١٣ میں ووٹرز کا ذہن مختلف تھا
وہ کراچی میں کسی اورکو موقع دینا چاہتے تھے
تبدیلی کی امید تھی
ضمنی انتخابات میں قوم پرستی جاگ چکی تھی
تبدیلی کا ووٹرز خاموش تھا..کیوں کہ صرف ایک ہی سیٹ کی بات تھی

بس یہی فرق تھا
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
اگر ایم کیو ایم کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں تو پرسوں این اے ٢٤٦ میں جماعت اسلامی کی ضمانت کیوں ضبط ہوئی ؟
وہ تو رینجرز کی نگرانی میں الیکشن تھے ؟ فوج بھی تھی ؟

اور کمیشن نے فیصلہ ٹرمز آف ریفرنس پر دیا ، انفرادی حلقوں پر نہیں

یہ بھی سب ڈرامہ تھا ، انفرادی حلقہ ، ٹاکر بھائی انصاف کی بات کریں ، پورے سندھ میں ایسا ہوا ، ہر جگہ ہوا ، چلیں جہاں ہوا ،وہاں الیکشن دوبارہ نہ کروانے کی وجہ آپ بتا دیں ؟؟؟؟ جماعت اسلامی سات دن دھرنا دیتی رہی ، افسوس اس وقت تحریک انصاف کو کچھ نظر نہ آیا ،اور جماعت کے بائیکاٹ کے باوجود انھوں نے ووٹنگ جاری رکھی
 
Back
Top